تازہ تر ین

خبریں چینل۵ کی خبر پر ایکشن،فوڈ اتھارٹی کا فوڈپانڈا ،روڈ رنرکے دفتر پر چھاپہ،ملازمین کی چیکنگ

لاہور (جنرل رپورٹر، لیڈی رپورٹر) فوڈ پانڈا اور روڈ رنر کے دفتر پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ۔ انسپکشن ٹیم نے ڈیلیوری بوائز کی سیکننگ کی اور تھرمل گن سے ٹمپریچر بھی چیک کیا۔ غیرتسلی بخش صفائی ستھرائی کے باعث فوڈ اتھارٹی کی آخری وارننگ۔ حکام کے مطابق دوسری حتمی رپورٹ آنے کے بعد ان کی ایپس بند کی جائیں گی۔ خبریں اور چینل ۵ کی خبر پر چیئر مین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے ایکشن لیتے ہوئے فوڈ پانڈا اور روڈ رنر کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ پانڈا کے دفتر پر چھاپہ ما ر کر کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ۔ فوڈ پانڈا اور روڈ رنر انتظامیہ کو وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ ماسک اور دستانے بھی فراہم کیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅکے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اگر ایسا کیا گیا تو فوڈ پانڈا اور روڈ رنر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کی ایپ بند کرانے کا فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات ثابت ہوئی کہ فوڈ پانڈا اور روڈ رنر سوسائٹی میں کرونا پھیلانے کے ذمہ دار ہیں تو فوری طور پر پی ٹی اے کو ان کی ایپس بند کرانے کی درخواست دے دی جائے گی جس کے بعد ان کی نیٹ سے ایپس بند ہو جائیں گی اور یہ مزید کاروبار نہیں کر سکیں گی۔واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی فوڈ پانڈا اور روڈ رنرڈیلیوری بوائز کی جانب سے برتی جانے والی غفلت پر نوٹس لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کی تھی جس کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ پانڈا اور روڈ رنر کے دفاتر پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain