تازہ تر ین

سندھ رکن اسمبلی، پنجاب ہاوس کے 3ملازمین،ٹریفک وارڈن کرونا کا شکار، مزید 15جاں بحق916نئے کیس

لاہور‘ اسلام آباد‘ کراچی‘ کوئٹہ‘ پشاور‘ قصور (نمائندگان خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 13افراد جاں بحق ہوئے اور جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 237ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11155 تک پہنچ گئی،م±لک میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 8391 تک پہنچ گئی۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 642 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4767 تک پہنچ گئی، سندھ میں 3671 کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1541 اور اسلام آباد میں 214 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 607 گلگت بلتستان میں 300 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 55 ہوگئی۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 21 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 79 فیصد مقامی طور پر پھیلے، کمانڈ سینٹر کے مطابق م±لک بھر میں اب تک 2527 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، کرونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 237 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13 نئی اموات سامنے آئیں۔کمانڈ سینٹر کے مطابق سندھ میں 73، پنجاب میں 65، کے پی کے میں 85 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 8 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے،وفاقی دارلحکومت میں بھی کرونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گئے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق اب تک 131365 افراد کے کرونا وائرس کےلئے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6839 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2867 مریض زیر علاج ہیں، م±لک میں کرونا وائرس کے 111 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔اسلام آباد میں پنجاب ہاﺅس کے 2 ڈرائیور اور کلاس فور کے ملازمین میں کرونا کی تشخیص ہوگئی۔ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی پنجاب حکومت کے تینوں ملازمین بابر، ارشداور جمیل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تینوں سرکاری ملازمین کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کے بعد ٹریفک وارڈن بھی کورونا وائرس کے نشانے پر آگئے، تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاو¿ن سیکٹر میں تعینات وارڈن کورونا کا شکار ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے 15 ملازمین میں کورونا مثبت آگیا ، کورونا مثبت آنے والوں میں 3 رپورٹر بھی شامل ہیں ۔50 سے زائد ملازمین میں کورونا ٹیسٹ کروائے تھے، پی آئی سی میں مزید ایک وارڈ بوائے میں کرونا وائرس کی تصدیق، سی ای او پی آئی سی پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق وارڈ بوائے کو ایکسپو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔پی آئی سی میں ٹوٹل 29 ہیلتھ پروفیشنلز میں کروناوائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔پی آئی سی میں سنجیدہ مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔پی آئی سی میں زیر علاج دو مریضوں میں بھی کروناوائرس کا شبہ ہے ۔دوسری جانب سمن آباد انور پارک کے ایک گھر میں نو افراد میں کورونا وائرس مثبت نکل آیا، 4 سالہ بچہ اور ایک آٹھ سالہ بچی بھی کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے پوری گلی کو سیل کر دیا ہے۔لاہور: پولیس نے گرد نواح کی تمام دکانوں کو بند کرا دیا۔قصور شہر کے علاقے کوٹ حلیم خان اور نواحی علاقے الہ آباد سمیت علاقے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہو گئی جبکہ اس وقت قصور میں مزید پھیل گیا جب ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میں قائم ضلع کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر کے انچارج اور ایک آرمی جوان کاکاکورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ، آرمی جوانوں کو فوری طور پر قرنطینہ سے ہٹا لیا گیا ہے اب قرنطینہ کی حفاظتی زمہ داری پولیس نبھا رہی ہے ۔انچارج جہانگیر چوپڑہ ڈی پی ایس سکول میں بطور سکول ایڈ منسٹر کے فرائص انجام دے رہے تھے اور جب کوروناوائرس کا سلسلہ چلا تو ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ڈی پی ایس میں ضلع کا سب سے بڑا ا قرنطینہ سنٹر قائم کیا جس میں اب تک تقریبا ڈیرھ سو کے قریب افراد آچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تبلغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو رکھا گیا تھا جس میں غیر ملکی بھی شامل تھے مگر ان ڈیڑھ سو میں سے صر ف ایک غیر ملکی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کو تاحال اسی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اوران ڈیڑھ سو میں سے پچانوے فیصد کلیر ہو کر گھر جاچکے ہیں اور ان افراد کو ناشتہ سے لیکر لنچ اور ڈنر اورد یگر سہولیات اور صاف ستھرائی کا خیال رکھنا جہانگیر چوہڑہ کی ذمہ داری میں شامل ہے تاہم جب بارہ افراد کی رپورٹ آئی تو دن رات کورونا وائرس میں رکھے گئے افراد کی کئیر کرنے والے کئیر ٹیکر خود ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا قرنطینہ میں نامکمل حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے بارے میں روزنامہ خبریں پہلے ہی آگاہ کر چکا ہے ۔ اب ضلعی انتظامیہ نے انچارج قرنطینہ کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت پورے عملے کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ جبکہ جہانگیر چوپڑہ نے خود کو اپنے گھر میں ہی آئسولیٹ ہوگئے ۔ قصور کی سول سوسائٹی اور ڈی پی ایس کے ٹیچرز اور دیگر سٹاف نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی خدمت کرنے والے کے علاج معالجے کے لئے کی مناسب اقدامات کئے جائیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ قرنطینہ میں کام کر رہے عملہ کے پاس حفاظتی سامان ہی موجود نہیں ، سرکاری زرائع سے معلوم ہوا ہے قرنطینہ میں ڈیوٹی پر مامور کرونا مثبت آنے کے بعد باقی عملہ کے بھی ٹسٹ کروائے جا رہے ہیں جبکہ جہانگیر چوپڑا کی فمیلی کے بھی سمپل لے لیے گئے ہیں ۔ اب تک الہ آباد کے محلہ رحمان آباد میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46، کوٹ حلیم خان شہر قصور میں 6 ، قرنطینہ میں تین اور ایک جیل قیدی متاثر ہیں اس طرع کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 56 ہو چکی ہے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain