تازہ تر ین

کرونا سے دنیا کی سیاست بدل گئی،پاکستانی اپوزیشن کا منفی رویہ نہیں بدلا،عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے ” کرونا وائرس“ نے کھوکھلا کیا۔ کرونا کے ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔عوام کے تعاون سے کرونا پر بھی قابو پائیں گے اورکرپشن پر بھی ۔ماضی کی حکومتوںکی کرپشن کا خمیازہ عوام بھگتنا پڑا- عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے اورکرپشن کرنے والے عیش کرتے رہے ۔اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرونا سے نمٹنے کا نہےں بلکہ کرپشن بچانے کا اےجنڈا ہے -ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کرونا وباءکے باعث دنیا کی سیاست بدل گئی،بد قسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کا منفی رویہ نہیں بدلا- اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہم ترین مسئلے پر سیاست چمکانے کی منفی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے اور مایوس اپوزیشن نے کروناجیسے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔ 22 کروڑ عوام اپوزیشن جماعتوں کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا کی روک تھام کے لئے فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے ہیں اور حکومت کے بروقت اور دور اندیش اقدامات سے اب تک کرونا کا پھیلاﺅماہرین کے خدشات سے کم رہا ہے-کرونا کی وجہ سے پےدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے اور پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے موثر اقدامات کئے اور وقت ضائع کئے بغیر محکمہ صحت کوفنڈزجاری کیے گئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کرونا وائرس جیسے قومی مسئلے پر بھی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں۔یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد کاہے ۔ عوام کی زندگیوں کے مسئلے پر سیاست چمکانے کی کوشش قابل مذمت ہے- خالی بیان بازی کرنے والے عام آدمی کا دکھ درد کیا جانیں۔زبانی جمع خرچ سے عوام کا ساتھ دیا جاسکتا ہے نہ عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت موجودہ حالات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوﺅں سے نہیں ہوتی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرونا وباءپر قابو پانے کے لئے پرعزم ہےں۔انہوںنے کہاکہ سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے-عوام گھروں مےں رہےں گے تو کروناوائرس کا پھےلاو¿ کم سے کم ہوگا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں صنعت سے وابستہ شخصیات نے ملاقات کی- صنعت سے وابستہ شخصیات نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کروناسے متعلقہ ضروری سامان کا عطیہ دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مشکل گھڑی میں ضروری سامان کاعطیہ دینے پر شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے- یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے- سب کو یکجا ہو کر کرونا وبا کے لئے کام کرنا ہے-انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کی دھرتی ہم سب سے یکجہتی اور بھائی چارے کا تقاضا کررہی ہے-گھر میں رہناسب سے بہترین آپشن ہے- شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بلاضرورت باہر نہ نکلیں- انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کرونا وباءکی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہاہوں۔مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے-شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوںکا تحفظ یقینی بنائیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں نمر(NIMIR) انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر محمود، ڈائریکٹر خالدممتاز قاضی اور ظل (ZIL ) لمیٹڈ کے شبیر حسین شامل تھے- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رمضان المبارک کی آمد پر قوم کومبارکباد دی ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے- رمضان المبارک محبت،ایثار اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام لےکر آتا ہے۔ کرونا وباءکے پیش نظر ذاتی اختلافات بھلا کر پاک وطن کی خاطر سب کو ملکر کام کرنا ہے- وطن پاک ہم سے سماجی فاصلے قائم رکھنے کا تقاضا کررہاہے-انہوںنے کہاکہ کرونا کا پھیلاﺅروکنے کے لئے شہری رمضان المبارک کے دوران گھر میںعبادات کو ترجیح دیں-میں خود بھی گھر میں نماز پنجگانہ اور نماز تراویح ادا کروں گا-رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںقوم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر توبہ استغفاراورکرونا وباءکے خاتمے کے لئے خلوص نیت سے دعا کرے-


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain