تازہ تر ین

شہریوں کا رات گئے سڑکوں پر گشت‘پولیس ناکوں سے غائب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں کا رات گئے سڑکوں پر گشت‘ لاک ڈاﺅن کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ رپورٹر خبریں شعیب بھٹی نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی دکھائی دے رہی ہے۔ شہریوں کو سڑکوں پر نکلنے سے نہیں روکا جارہا ۔ ناکوں پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہورہی لاہور پولیس کا موقف ہے کہ ابھی تک ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی تلاشی لی گئی۔2022ءکیخلاف ایف آئی درج70 ہزار کی نقل وحرکت پر پابندی‘ ہزاروں کی تعداد میں موٹرسائیکل رکشے پکڑے گئے۔ ملتان سے مکرم خان نے کہا شہری لاک ڈاﺅن کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ رات گئے گھروں سے نکل رہے ہیں۔ لودھراں سے امین چودھری نے کہا کہ ٹریفک پولیس والے ناکہ لگا کر گپ شپ میں مصروف اور بڑی تعداد میں ٹریفک جاری ہے۔ موٹرسائیکلوں پر تین تین افراد بیٹھے جبکہ چنگ چی پر دس سے بارہ افراد بیٹھے نظر آتے ہیں۔ لاک ڈاﺅن والی کوئی صورتحال نظر نہیںآرہی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain