تازہ تر ین

سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے “یاران وطن” پروگرام متعارف، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے ‘یاران وطن’ کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا۔’یاران وطن‘ کے ذریعے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا دنیابھرمیں COVID-19 کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلےمحاذوں پرسرگرم ہیں اور وہ اس بیماری کےانسدادکے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ہم نے بیرون ملک موجود اپنے ان طبی ماہرین کیلئے’یاران وطن‘ کے عنوان سےایک قدم اٹھایا ہے جس کےذریعےوہ اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain