تازہ تر ین

خبریں رضاکار کا 21واں روز،لاہور، کراچی ،ملتان،راولپنڈی، پشاور میں 87ہزار افراد کو کھانے کے بعد مفت افطاری تقسیم

لاہور (جنرل رپورٹر)عدنا ن شاہد فاﺅ نڈیشن کے زیر اہتما م خبریں گرو پ کی جا نب ”خبریں رضاکار ٹیم“ کی جانب سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کو افطاری تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز00 15 دیہاڑی دار اور محنت کش مزدوورں میں افطاری تقسیم کی گئی،گزشتہ دو روز کے دوران 2700افراد کو افطاری تقسیم کی جا چکی ہے ۔واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت کے مختلف مقاما ت پر لاک ڈاﺅن کے آغاز سے یکم رمضان المبارک تک مجموعی طور پر87 ہزار سے زائد افرا د کو مفت کھانا بھی تقسیم کیا گیا ۔”جہا ں غریب وہا ں خبریں“ کے اس سلو گن کو قائم ر کھتے ہو ئے گزشتہ روز بھی شہر میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ تک افطاری پہنچائی گئی ۔کرونا وائرس کے بچاو کے لئے ملک بھر میں کیے جانے والے لاک ڈاون کے باعث مزدورروں اوردیہاڑی دار محنت کشوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تھے جس کے پیش نظر خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد کی جانب سے عدنان شاہدفونڈیشن کے زیر اہتمام غریب اور محنت کش مزدورں کو مفت کھانا پہنچانے کے لئے خبریں رضا کار ٹیم قائم کی گئی تھی جو لاک ڈاﺅن کے پہلے روز سے لاہور کے مختلف علاقوں ،چوکوں اور چوراہوں میں محنت کش مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد میں مفت کھانا تقسیم کرتی رہی ہے ۔خبریں رضاکار کی جانب سے گزشتہ روز لاہور کے لکشمی چوک ، ہال روڈ، منٹکمنی روڈ، چرچ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مزدو راور دیہاڑی دار طبقے میں افطاری تقسیم کی گئی ۔حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅ ن میں مزید توسیع کے بعد رمضان المبارک آمد کے بعد خبریں رضا کار ٹیم کی جانب سے یکم رمضان المبارک سے لاہور سمیت ملک بھر میں افطاری تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ خبریں گروپ ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنتا رہا ہے اور آج اس مشکل گھڑی میں خبریں نے محنت کش اور دیہاڑی دار مزدور کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اپنے سلوگن ”جہاں غریب وہاں خبریں “ پرعمل کرتے ہوئے غریب محنت کشوں کو افطاری دینے پہنچے۔یا د رہے کہ ملک میں کروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کیا جانے والا ”لاک ڈاون “دیہاڑی دار اور محنت کش مزدورں کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا اور اس دوران خبریں گروپ کی جانب سے دیہاڑی دار مزدورں اور محنت کشوں کو مفت کھانا اور افطاری فراہم کرنے کا عزم ”جہاں غریب وہاں خبریں “ ایک حقیقت بن گیا، اسی لئے مخیر حضرات سے بھی دردمندانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان حالات میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے مزدور ، غریب اور دیہاڑی دار بھائیوں کی مدد کرسکیں اس کے لئے مخیر حضرات ضروت مندوں کی مدد کے لئے سادہ راشن بھجوائیں جس کے لئے ہماری ہیلپ لائن نمبر042.6375336 وسیپ0306.5100883دیا گیا ہے جس میں تجاویز بھی لی جائیں گی انشاءاللہ خبریں گروپ کی جانب سے عدنان شاہد فاونڈیشن نے یہ صدقہ جاریہ پورے ملک میں شروع کرنے کا عزم کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain