نیویارک‘لندن‘ پیرس(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 596 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، اٹلی میں اموات کی تعداد 23,660 ہوگئی، سپین میں20,453 افراد لقمہ اجل بن گئے، برطانیہ میں 16,095ہلاکتیں اور فرانس میں 19,744 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیر کو برطانوی نشریاتی ادارے نے جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری تازہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کے سات لاکھ 58 ہزار سے زائد مصدقہ متاثرین کے ساتھ امریکہ بدستور سرِفہرست ہے جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 40,666 ہے۔ اب تک دنیا بھر میں چھ لاکھ 16 ہزار سے زائد مصدقہ مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ سپین میں مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے جبکہ 20,453 افراد اب تک وبا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی کو کورونا کے مریضوں کی تعداد لگ بھگ ایک لاکھ 79 ہزار ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 23,660 ہے۔ فرانس میں مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19,744 ہے۔ برطانیہ میں ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16,095 ہے۔ جرمنی میں مصدقہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ اموات کی تعداد 4,642 ہے۔ چین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہزار سے زائد ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,636 ہے۔ ترکی میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 86 ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2,017 ہے۔ ایران میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 82 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ایران میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5,118 ہے۔ اس وقت کووڈ 19 سے امریکہ اور یورپ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد سات لاکھ 42 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا نے چین میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ اور اس کی روک تھام کے لیے ابتدائی طور پر کیے جانے والے اقدامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار سے تجاوز گرگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 543 ہوگئی ہے۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1553 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی اور اس دوران 36 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 543 ہوگئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 17265 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 552 کا اضافہ ہوا ہے اور متاثرین کی مجموعی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرکے 4203 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 12 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 223 ہوگئی ہے۔ کورونا متاثرین کی تعداد کے حوالے سے دارالحکومت نئی دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 110 نئے کیسز درج کئے ہونے سے اب تک مجموعی طور پر 2003 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران شہر میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 45 ہوگئی ہے۔راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1478 ہوگئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے تین مزید افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ میں اب تک 40565 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے زائد ہے۔ امریکہ کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک میں سب سے زیادہ 130,000افراد ہلاک ہوئے ہیں، نیو جرسی میں 4،364، مشی گن میں 2308 اور میسا چوسٹس میں اب تک 1560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی دیگر ریاستوں اور شہروں میں بھی کورونا وائرس سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ادھر چین میں دو ماہ سے زیادہ جاری رہنے والے لاک ڈاو¿ن کے بعد زندگی آہستہ آہستہ اب معمول پر واپس آنے لگی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں 73 بڑے سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ بیجنگ کے علاوہ شنگھائی میں بھی زندگی معمول پر آگئی ہے۔ مئی سے جون تک شنگھائی میں رات گئے خریداری کی ایک مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت دکانوں کو آدھی رات تک کھولا جائے گا۔