تازہ تر ین

خبریں رضا کار کا مستحق افراد کو کھانا کھلانا بڑی نیکی کا کام،سردار مسعود

لاہور (لیڈی رپورٹر) عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام خبریں و چینل ۵ کے رضاکاروں کی جانب سے لاہور میں 14 ویں روز بھی دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ میں مختلف مقامات پر مفت کھانا تقسیم کیا گیا۔اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے خبریں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خبریں اور چینل۵ نے مختلف شہروں میں غریب اور مستحق افراد کو مفت کھانا تقسیم کرنا شروع کیا ہے جو قابل تعریف کام ہے۔ ضیاشاہد صاحب ہمارے قابل احترام اور ہمارے سینئر ہیں اور امتنان شاہد صاحب میرے بھائی ہیں۔لیکن آج مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میرا مرحوم دوست اور پیارا بھائی عدنان شاہد اللہ تعالیٰ اس کے درجات بلند فرمائے اس کے زیرسایہ خبریں چینل ۵ یہ سب کچھ کررہا ہے۔ اس کا صلہ اللہ تعالیٰ کی ذات دے گی۔ باقی میڈیا ہاﺅسز کو بھی چاہئے کہ وہ خبریں جیسا اقدام کرے۔ ان کی تقلید کرے۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود نے کہا کہ میں چیف ایڈیٹر محترم ضیاشاہدصاحب اور ان کے صاحبزادے امتنان شاہد صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس جبکہ ہم کرونا کی وباءکے باعث مشکل میں ہیں ایسے وقت میں انہوں نے غریب اور مستحق لوگوں کو کھانا تقسیم کرکے ایک بڑا نیکی کا کام کیا ہے۔ باقی لوگوں کو بھی چاہئے کہ نیکی کے ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لوگوں کی مدد کریں۔ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ جنید نے کہا کہ خبریں گروپ کی پوری ٹیم جو اس لاک ڈاﺅن میں غریبوں اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہی ہے میں ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فیشن ڈیزائنر بی جی نے کہا ضیاشاہد صاحب کو اور امتنان شاہد صاحب کو خبریں رضاکار کے حوالے سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ان سے درخواست کرتی ہوں کہ میرے درزیوں کیلئے بھی راشن بھجوائیں۔ آپ اس وقت ایک اچھا کام کررہے ہیں میں آپ کے ساتھ ہوں اچھا کام کرنے سے ملک کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اداکارہ زارا شیخ نے کہا کہ میں خبریں گروپ کے اس اقدام کو سراہتی ہوں۔ خبریں سے میرا پرانا تعلق ہے اور جب بھی کوئی ایسی مشکل پڑی ہے خبریں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور خبریں رضاکار زندہ باد۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain