Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آٹا ،چینی بحران میگا سکینڈل،اربوں کی ڈکیتی پر خاموش نہیں رہیں گے،نیب حکام

    By Daily Khabrainاپریل 21, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد، لاہور (نمائند گان خبریں) قومی احتساب بیورو(نیب) نے کہا ہے کہ وہ آٹا اور چینی کے اربوں روپے کے اسکینڈل پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ نیب نے آٹا اور چینی اسکینڈل کے حوالہ سے جامع، مفصل، آزادانہ اورقانون کے مطابق کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، آٹا اور چینی کا اسکینڈل پرائم میگا اسکینڈل ہے ۔اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب اس وقت جامع تحقیقات کے حوالہ سے تمام قانونی تقاضوں کا جائزہ لے رہا ہے اور نیب کے اعلیٰ حکام اس پورے معاملہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتا یا ہے کہ نیب اس پورے معاملہ میں خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا کیونکہ اربوں روپے کی ڈکیتی کامعاملہ ہے اورآٹا اور چینی کا جو اسکینڈل ہے یہ پرائم میگا اسکینڈل ہے کیونکہ پہلے ہی نیب بہت سارے میگا اسکینڈلز کی تحقیقات کررہا ہے اور اب اس معاملہ کے بھی تمام قانونی پہلوﺅں کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور قانونی جائزے کے بعد بھر پور ، جامع ، آزادانہ اور قانون کے مطابق نیب کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ قومی احتساب بیورو( نیب) لاہور نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں تاہم قومی ادارے کو ان کی جانب سے تحقیقات میں تاحال عدم تعاون کا سامنا ہے،قومی ادارے کے ساتھ عدم تعاون کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ اپنانے پر حق بجانب ہو گا۔ اپنے بیان میں ترجمان نیب نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے انہیں 17اپریل کو ذاتی حیثیت میں نیب انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے لئے ادارے کی پالیسی کے تحت انہیں باقاعدہ مفصل سوال نامہ بھی ارسال کیا تھا۔ نیب لاہور کو مذکورہ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ان سے مفصل و جامع جوابات درکار ہیں کیونکہ ان کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں تاہم قومی ادارے کو ان کی جانب سے تحقیقات میں تاحال عدم تعاون کا سامنا ہے۔ نیب لاہور میں 17 اپریل کو پیش نہ ہونے اور کرونا وباءکا عذر پیش کرنے کی صورت میں نیب لاہور کی جانب سے انہیں دوبارہ 22 اپریل دن 12بجے نیب تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے اور انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ ان کی نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر مکمل حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے جن میں سوشل ڈسٹینسنگ ، ماسک و سینیٹائزر کا استعمال شامل ہو گا اگرچہ اس موقع پر اس بات کی وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ قومی ادارے کے ساتھ عدم تعاون کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ اپنانے پر حق بجانب ہو گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.