تازہ تر ین

خود بچیں دوسرں کو بچائیں،حکومت کی ہدایات پر عمل کریں،یوسف صلاح الدین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عالم دین علامہ آغا حسین نجفی نے کہا ہے کہ اس وقت لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا معاملہ ہے زندگی بچانے کے لئے مساجد میں نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہونا چاہئے اگر ایسا ممکن نہیں تو اکیلے نماز پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ چینل فائیو کی کورونا اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ زیادہ ہونے سے بیماری کا پھیلاﺅ کم ہو گا عوام حکومتی احکامات پر عمل کریں کسی کی وجہ سے اگر بیماری پھیلتی ہے تو وہ انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ داری ہے۔ اعتکاف مسجد جامع میں ہوتا ہے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل ممکن ہے تو مسجد میں ہو سکتا ہے لیکن گھروں میں اعتکاف میں نہیں ہو سکتا۔رمضان صبر صدقہ و خیرات کا مہینہ ہے روزہ جسم کی زکوة ہے۔ سب کو اللہ سے رجوع کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے۔ مسلمان سفید پوش طبقے اور غرباءکی مدد کریں۔ اداکارہ عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ پوری دنیا میں کرونا سے پونے دو لاکھ لوگ مر گئے ہیں اور پچیس لاکھ افراد کرونا سے متاثر ہیں۔تمام لو گ احتیاط کریں وٹامن سی کا استعمال کریں۔صفائی کا خاص خیال رکھیں ماسک اور سینیٹائزر لازمی استعمال کریں۔ صاحب حیثیت لوگ اپنے غریب رشتہ داروں، پڑوسیوں اور محلے داروں کی مدد کریں۔یہ حالت جنگ ہے سب مل کر کرونا سے لڑیں اسے شکست دیں۔ خوش قسمتی سے پاکستان میں کرونا ویسے نہیں پھیلا جیسے پوری دنیا میں پھیلا۔منافع خور اللہ سے ڈریں۔ فیشن ڈیزائنر بی جی نے بتایا کہ صورتحال کافی تشویشناک ہے سفید پوش طبقہ تو پس گیا ہے ایک تو وباءپھر غربت اور بھوک ،لوگوں کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے ۔لاہوریوں کا دل بہت بڑا ہے یہ دل کھول کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں ان حالات میں سب ایک دوسرے کی مدد کریں ساری ذمہ داری حکومت نہیں اٹھا سکتی۔لوگ بلا ضرورت باہر نہیں نکلتے ضرورت کے تحت نکلتے ہیں۔حکومتی ٹائیگر فورس کا کوئی فائدہ نہیں حکومت کام نہیں کر رہی۔ مذہبی سکالر علامہ حسین اکبر نے بتایا کہ ایسی وبائیں ماضی میں انسانی تاریخ میں آتی رہی ہیں۔نبی کریم نے فرمایا روزہ رکھواور صحت یاب ہو جاﺅ اور بیمایوں اور گناہوں سے بچ جاﺅ۔ اسلام میںعبادات اجتماعی بھی ہیں اور انفرادی بھی، مسلمان پاک اور صاف جگہ کہیں بھی عبادت کر سکتے ہیں۔احتیاط ضروری ہے کیونکہ کرونا وبائی مرض ہے ۔لوگ لاک ڈاﺅن کی پابندی کریں۔شیعہ حضرات کو امام بارگاہوں میں مجالس کی اجازت ہونی چاہئے۔ اللہ گناہ تو معاف کر دیتا ہے لیکن کسی کے حقوق معاف نہیں ہوتے۔ سماجی کارکن یوسف صلاح الدین نے بتایا کہ س وقت پوری انسانیت موذی وبا سے لڑرہی ہے کوئی بھی ملک اکیلا اسے شکست نہیں دے سکتا عوامی تعاون بہت ضروری ہے۔خود بھی بچیں دوسروں کو بھی بچائیں حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔سماجی فاصلوں سے فائدہ ہو رہا ہے۔لوگ گھروں سے بلاوجہ باہر مت نکلیں کرونا وائرس کو سنجیدہ لیں قوم کو یکجا ہونا چاہئے۔حکومت کی طرف سے بہت سے لوگوں کو پیسے مل چکے ہیں۔ ہاکی پلیئراظفر یعقوب نے بتایا کہ پوری دنیا میں کرونا پھیلا ہے احتیاط کریں اور اللہ کو یاد کریں اسی میں سب کی بھلائی ہے۔اپنا مدافعتی نظام بہتر بنائیں متوازن غذا استعمال کریں۔ایسے لوگوں کی مدد کی جائے جن کے گھر چولہا نہیں جل رہا اس کا اجر اللہ دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain