تازہ تر ین

یونس خان دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

 

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب بلے باز اور سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے جبکہ مشتاق احمد اسپن باو¿لنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔پی سی بی نے یہ فیصلہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باو¿لنگ کوچ وقار یونس کو ضروری اور اہم وسائل کی فراہمی کے لیے کیا ہے جس سے انہیں ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔2000 سے 2017 تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کپتان یونس خان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 118 میچوں میں 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 10ہزار 99 رنز بنائے۔یونس خان 2017 میں انٹرنشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے یہ ان کی پی سی بی میں پہلی تقرری ہے۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 313 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کی بدولت وہ آئی سی سی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بلے باز بھی بننے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ تقرری سے قبل یونس خان کو مستقل بنیادوں پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تقرری کے لیے بات چیت جاری تھی لیکن مالی معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے یونس کی تقرری نہیں کی جا سکی تھی۔یونس کی تقرری کی ایک وجہ ان کا انگلینڈ میں شاندار ریکارڈ ہے جہاں انہوں نے 9 ٹیسٹ میچوں کی 16 اننگز میں 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 810 رنز بنائے ہیں جس میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔یونس خان کے علاوہ پی سی بی نے 52ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اسپن باو¿لنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے اور انگلینڈ کے ایک مشکل دورے کے لیے ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بلندیوں کو چھونے کی صلاحیت رکھتی ہے اور مصباح، وقار، مشتاق اور وہ مل کر کھلاڑیوں کی میدان کے اندر اور باہر ہر انداز میں بہترین تربیت کرنے کی کوشش کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain