اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پٹرول کی قلت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی ا?ئی کو احتساب کے نام پر ووٹ دیا،بنیادی اشیا کی مناسب قیمتوں پر فراہمی ترجیح ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے ا?غاز پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاامتیاز احتساب تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ پی ٹی آئی کو احتساب کے منشور پر عوام نے ووٹ دیا۔ کسی کو بھی اختیارات کے ناجائزاستعمال سے دولت بنانے کی اجازت نہیں دیںگےعمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر دستیابی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے عوام کی جیب پر ڈاکے ڈالے گئے۔شوگر رپورٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کیلئےمتعلقہ اداروں کو کیسز بھجوا دیے ہیں، سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔
وزیر اعظم کا پیٹرو ل کی قلت پر برہمی کا اظہا ر
