اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیل مل کے 100 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں اسٹیل مل، کورونا وائرس کی صورت حال، پیٹرول کی قلت اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی اور فیصلے کیے گئے۔وزیراعظم ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے 3 جون 2020 کواجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے اسٹیل مل کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا اورنوٹ کیا کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات کا ہے۔پاکستان اسٹیل مل کے حوالے سے کابینہ نے کہا کہ سالہا سال سے غیر فعال ادارے کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی مفاد میں اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید آگے بڑھا یا جائے۔خیال رہے کہ ای سی سی نے 3 جون کو پاکستان اسٹیل مل کے 9 ہزار 350 ملازمین (100فیصد) کو برطرف کرنے کی منظوری دی تھی۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ حالیہ فیصلے کے نتیجے میں حکومت اسٹیل ملز کے 100 فیصد ملازمین کو فارغ کردے گی جن کی تعداد 9 ہزار 350 ہے، ک±ل تعداد میں سے صرف 250 ملازمین کو اس منصوبے پر عمل درآمد اور ضروری کام کی انجام دہی کی خاطر 120 روز کے لیے برقرار رکھا جائے گا۔
سٹیل مل کے9 ہزار 350 ملازمین نوکریوں سے بر طرف،وزیراعظم نے منظوری دیدی
