ممبئی (ویب ڈیسک ) اداکارہ زرین خان کا کہنا کہ بہت خواہش ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے کی وادی سوات میں جاﺅں، جہاں سے میرے نانا کا تعلق ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میرے نانا سوات سے ہیں اور وہ آزادی سے پہلے ہی بھارت آ گئے تھے۔ وہ مجھے سوات علاقے کے بارے میں بتاتے رہتے تھے۔ میں نے ان کی پرانی تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوا کہ وہ بہت خوبصورت جگہ ہے لیکن ابھی حالات ایسے نہیں کہ میں وہاں جا سکوں۔زرین خان کا کہنا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ پاک بھارت رشتے ٹھیک ہو جائیں اور وہ اپنے نانا کے علاقے سوات کا دورہ کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا اگرچہ ضروری ہے لیکن وہ پشتو کہ چند الفاظ ہی بول پاتی ہیں۔ جب میری نانی زندہ تھی تو گھر میں کافی پشتو بولی جاتی تھی۔ امی، خالائیں اور نانا نانی آپس میں پشتو میں بات کرتے تھے لیکن میں نے پشتو نہیں سیکھی۔زرین خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں پاکستان میں اپنے پشتون مداحوں سے کہوں گی“پخیر راغلے“۔