انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی میں ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کیے جانے کے تھوڑے ہی عرصے بعد ہٹادیا گیا۔ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں ارطغرل غازی کا جو مجسمہ لگایا گیا تھا وہ حقیقی ارطغرل کی بجائے ارطغرل ڈرامے میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکار سے مشابہت رکھتا تھا۔ اس فاش غلطی پر ترک عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاج کیا گیا جس کے بعد یہ مجسمہ ہٹادیا گیا۔سٹی میونسپل کونسل کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ ارطغرل غازی کا مجمسہ اداکار انجین التان دوزیتان سے مشابہت رکھتا ہے، جس دن یہ مجسمہ نصب ہوا اسی دن اس کو ہٹادیا گیا۔ اس حوالے سے تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا۔