تازہ تر ین

پاکستان میں کرونا کو شکست دینے والاشخص پھر سے کرونا میں مبتلا

(ویب ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض میں کرونا کی دوبارہ تشخیض کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کے جنرل سکریٹری سلمان کاظمی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے دوبارہ انفیکشن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔دوبارہ متاثرہ مریض میں پہلی تشخیص کے وقت علامات کے مقابلے میں زیادہ شدید علامات ہیں ، جس میں، کورونا وائرس کے ایک سے زیادہ تناو¿ کا وجود ہے ، جو کوویڈ 19 بیماری کا سبب بنتا ہے۔ابھی تک COVID-19 سے زیادہ شدید علامات کے ساتھ دوبارہ انفککشن کا پہلامعامپاکستان میں کرونا کو شکست دینے والاشخص پھر سے کرونا میں مبتلالہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاس ایک سے زیادہ قسم کے کرونا وائرس موجود ہیں کیونکہ ہمارے پاس وائرس کی جانچ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ لہذا براہ کرم احتیاط برتیں اور ہمیشہ SOPsپر عمل درآمد کریں۔ یہ پہلا معاملہ ہے جس میں کوئی شخص دوبارہ انفیکشن کی زیادہ سخت علامات کے ساتھ دیکھا ہے۔دوبارہ متاثرہ مریض ، جو میو ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر ہے ، نے ابتدائی طور پر 3 ماہ قبل کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اس بیماری کا شکار ہوا تھا۔ ڈاکٹر نے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر ڈاکٹر کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا تاہم ، ڈاکٹر نے حال ہی میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی زیادہ شدید علامات ظاہر کیں اور ان کا کرونا ٹیسٹ کا مثبت آیا۔ڈاکٹر کاظمی نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں کیونکہ پلازمہ تھیراپی سے بننے والی اینٹی باڈیز اس قدر موثر ثابت نہیں ہو رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain