تازہ تر ین

مون سون سيزن میں معمول سےزيادہ بارشوں کاامکان،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں اس سال مون سون سيزن کے دوران معمول سے زيادہ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات نے کراچی شہر ميں اربن فلڈ کا خدشہ ظاہر کرديا ہے۔ ڈائريکٹر ميٹ سردار سرفراز کہتے ہيں کہ 20 فيصد زائد بارشوں سے کراچی کے نالے بھی چوک ہوسکتے ہيں۔ سماء سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ شہرميں مون سون کے دوران اوسطاً131ملی ميٹربارش ہوتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ متوقع بارشوں کے باعث کراچی کےنالوں کی جلد از جلد صفائی کروائی جائے۔

واضح رہے کہ مئیرکراچی وسیم اختر نے بھی کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ موسمیات بار بار یہ وارننگ جاری کررہا ہے کہ اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی اوراربن فلڈ کا خطرہ ہے، اس لئے برساتی نالوں کی صفائی کرلی جائے لیکن اس کے باوجود حکومت سندھ نے نہ تو کوئی فنڈز جاری کئے اور نہ ہی برساتی نالوں کی صفائی کا عمل شروع ہوسکا ہے، کے ایم سی یہ استطاعت نہیں رکھتی کہ وہ اپنی ریسورسز سے برساتی نالوں کو صاف کرسکے اس لئے ضروری ہے کہ حکومت سندھ فوری فنڈز جاری کرے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain