تازہ تر ین

جب ڈاکٹرزکہیں گے،نوازشریف پاکستان آجائیں گے،عابدشیرعلی

ليگی رہنماء عابد شيرعلی نے لندن ميں سماء کے نمائندے کوثر کاظمی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے مياں نوازشریف کوچہل قدمی کی ہدايت دی تھی،ان کی چہل قدمی بھی ہيڈلائن بن جاتی ہے۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ نوازشريف نے اہليہ کو بستر مرگ پر چھوڑا،اس وقت بھی حکومتی اراکين تماشا بناتے رہے اور اب صحت پر بھی بنارہے ہيں۔

عابد شیر علی نے مزید کہا کہ نوازشريف حکومت نہيں بلکہ عدالت کی اجازت سے لندن آئے،ڈاکٹرز کہيں گے تونوازشريف فوری وطن لوٹ جائيں گے۔

اپنی وطن واپسی سےمتعلق عابدشيرعلی کا کہنا تھا کہ مجھ پرکوئی مقدمہ نہيں، پروازيں شروع ہوتے ہی واپس لوٹ جاؤں گا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain