تازہ تر ین

ٹڈیوں کو کھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،ریاض فتیانہ کا قومی اسمبلی میں اظہارِخیال

حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے،اگریہ حقیقت ہے کہ ٹڈیوں کے کھانے سے مضبوط قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردے گی۔ پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیایہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ٹڈیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ ٹڈیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے۔حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے،اگریہ حقیقت ہے کہ ٹڈیوں کے کھانے سے مضبوط قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردے گی۔ریاض فتیانہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے ،جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ریاض فتیانہ نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا ۔ حکومت نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے میڈیکل سے متعلقہ سامان کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو 15 جولائی کو کھولنے کا اقدام لائق تحسین ہے۔ نئے میڈیکل کالج کے حوالے سے رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے ۔اسلام آباد میں ایک ہائیر میڈیکل یونیورسٹی قائم کرنی چاہیے۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ قیدیوں کو وڈیو کال کی سہولت دینے سے ملاقات کا دباؤ کم ہوجائے گا۔ قیدیوں کو مشقت کا معاوضہ دینا چاہیے ۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بلین سونامی ٹری کا منصوبہ متاثر ہوا ہے۔ سائبر قانون خاصا کمزور ہے اس میں ترمیم کی جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آپ اس حوالے سے تجاویز لے کر آئیں ہم اس کا جائزہ لے لیتے ہیں۔ آپ پرائیویٹ ممبر ڈے پر تجاویز لے آئیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ آپ جو باتیں کررہے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں آپ اس پر بل لائیں ہم آپ کے ساتھ ہوںگے۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ فصلوں اور جانوروں کی انشورنس لازمی کروائی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain