تازہ تر ین

سارہ خان اور فلک شبیر کا نکاح ہو گیا ، تصاویر جاری

پا کستان :(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر شادی کے بندھن میں بند ھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سارہ خان اور فلک شبیر کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔اداکارہ نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جبکہ فلک شبیر نے ہاف وائٹ رنگ کا کرتا زیب تن کیا ہو اتھا ۔اس کے ساتھ ساتھ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’مسز فلک‘ کردیا ہے۔سارہ خان اور فلک شبیر کے نکاح کی وائرل ویڈیوز میں ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اپنی دُلہن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئےگانا گنگناتے نظر آرہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain