تازہ تر ین

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے26 پیسے فی یونٹ اضافے منظوری

تین ماہ کیلئے 3 روپے10 پیسے فی یونٹ کمی کی بھی منظوری دےدی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے، 5ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے26 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کرلیا گیا ہے تین ماہ کیلئے 3 روپے10 پیسے فی یونٹ کمی کی بھی منظوری دےدی صارفین کو مجموعی طورپر4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا،کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا خطرہ بھی وقتی طورپرٹل گیا ہے.نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی صارفین کومجموعی طور پر 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا.

نومبر2019 کیلئے 98 پیسے، دسمبر2019 کیلئے 1روپے 88 پیسے،جنوری کیلئے 93 پیسے، فروری کیلئے 39 پیسے اورمارچ کیلئے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے اس مد میں صارفین پر31 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا. نیپرا نے اپریل، مئی اور جون 2020 کیلئے قیمت میں کمی کرکے صارفین کو35 ارب روپے کا ریلیف دے دیا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے 5 ماہ کے اضافے کی مد میں 31 ارب روپے صارفین سے وصول نہیں ہوں گے، جس ریلیف کی مجموعی رقم 4 ارب روپے بنتی ہے.

نیپرا نے کہ الیکٹرک کی دستاویزات کی اسکروٹنی کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اسکروٹنی کے بعد کے الیکٹرک کی بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا،جس کا حتمی اعلامیہ حکومت جاری کرے گی کے الیکڑک نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 188 ارب روپے سے زائد مانگے تھے.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain