تازہ تر ین

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا

(ویب ڈیسک)حاضر ہیں، اے اللہ ہم حاضر ہیں، حجاز مقدس میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے، کرونا کے باعث اس سال بڑی تعداد حج اور خصوصی عبادت سے محروم رہی اور عبادت کو محدود کردیا گیا ہے۔ عازمین منیٰ کی خیمہ بستی پہنچ گئے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔

اس سال عالمی وبا کرونا وائرس کے بعث طواف قدوم اور سعی ميں حفاظتی اقدامات اور سماجی فاصلے کا خيال رکھا گيا۔ عازمین فریضہ حج کے پہلے روز مکہ مکرمہ سے 7 کلومیٹر دور وادی منی پہنچے۔ايک ہزار کے قريب عازمين کو مکہ سے منیٰ پہنچا ديا گيا، جہاں وہ رات بھر قيام کے بعد رکن اعظم وقوفِ عرفہ کے ليے ميدانِ عرفات پہنچيں گے

حج کے موقع پر 9 ذی الحج کو خطبہ حج ديا جائے گا۔ حجاج کرام ظہر اور عصر کی نماز ادا کرکے غروب آفتاب کے وقت مزدلفہ کے ليے روانہ ہوں گے۔ عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کر رہے ہیں۔

مناسک حج کے ساتھ ساتھ ہر سال کی طرح اس سال بھی غلاف کعبہ تبديل کيا گيا۔ کرونا کے باعث روح پرور تقريب ميں محدود تعداد ميں لوگ شريک ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain