تازہ تر ین

پارک لین ریفرنس: آصف علی زرداری کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ریفرنس خارج کرنے اور عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت سابق صدر نے بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے مؤقف اپنایا کہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست واپس نہیں لی جا سکتی، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، ایک ماہ فرد جرم موخر کروا کے آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے کہ  پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کاکیس ہے۔ جج احتساب عدالت نے کہا عدالت آصف زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی۔جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ آصف زرداری کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست بھی مسترد کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ 10 اگست پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain