تازہ تر ین

وزیر خان مسجد میں فلم کے رقص کی شوٹنگ ،مسجد کا تقدس پامال کرنے پر عوام شدید برہم

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر خان مسجد میں انار کلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ساونڈ سسٹم لگا کر سرعام رقص و سرور کی محفل منعقد کرنے کے خلاف تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع ۔تحریک التوا کار مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سنبل مالک حیسن نے جمع کرائی۔اندورن شہر لاہور مسجد وزیر خان میں 28جولائی کو انارکلی فلم کی شوٹنگ کی گئی۔ساونڈ سسٹم لگا کر مسجد میں سرعام رقص و سرور کی محفل منعقد کی گئی۔ویڈیو میں واضح طور پر مذکورہ واقع دیکھا جا سکتا ہے جس میں مسجد کے تقدس کی دھجیاں بکھیری گئیں ہیں۔جس جگہ امام مسجد امامت کرواتا ہے اور موزن اذان دیتا ہے وہاں پر میوزک اور ڈانس کی محفلیں کروانے سے نہ صرف مسجد کا تقدس پامال ہوا بلکہ دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔اس عمل کی تمام مسلمان شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس گھناونے اور شیطانی عمل میں شامل لوگوں کو قانون کے کہٹرے میں کھڑا کرکے سخت قانونی کاروئی کی جائے۔ریاست مدینہ کی دعوے دار حکومت ایسے اقدام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔مسجد کا تقدس پامال کرنے کی وجہ سے عوام اور پوری دنیا میں رہنے والے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ تشویش و اضطراب پایا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain