Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم
    • برازیل کے صدر لوئز لولا نے غزہ صورتحال پر نیتن یاہو کو ذمہ دار قرار دے دیا
    • سعودی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر، فٹبال فیڈریشن چیف نے استعفیٰ دے دیا
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نجکاری کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین مقرر
    • شدید گرمی سے جرمنی کی ٹرام پٹریاں پگھل گئیں
    • چین کے جنوب مغرب میں 5.5 شدت کا زلزلہ, 13 افراد زخمی
    • ایران: تہران کی منظور شدہ گزرگاہوں کے بغیر آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت قبول نہیں
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 1,700 سے تجاوز کر گئیں
    • مراکش کی دعا، سجدہ اور فتح کا جشن سوشل میڈیا پر وائرل
    • ایران: دوحہ دورہ صرف منجمد فنڈز کے لیے، امریکا سے مذاکرات نہیں
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • اسرائیلی حملوں سے لبنان کے تاریخی رومن کھنڈرات کو نقصان
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فگئیی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار روپے کے قریب پہنچ
    • اٹلی میں شدید گرمی سے ٹریفک سگنلز بھی پگھل گئے
    • اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جھلم کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بند رہے گی
    • گھانا کے ایک جادوگر کا دعویٰ: کیپ ورڈے ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی کو بنانے والا کوئی نہیں، لگتا ہے سندھ اور مقامی حکومت کی شہریوں سے دشمنی ہے

    By Daily Khabrainاگست 10, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں ہر قسم کے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے شہر کی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ کراچی کو بنانے والا کوئی نہیں ہے، لوگ آتے ہیں جیب بھر کر چلے جاتے ہیں، شہر کے لیے کوئی کچھ نہیں کرتا، مجھے تو لگتا ہے کراچی کے لوگوں کے ساتھ دشمنی ہے، اس شہر سے سندھ حکومت اور لوکل باڈی (مقامی نمائندوں) کی بھی دشمنی ہے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے شہر قائد میں بل بورڈز سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی جہاں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت مختلف مسائل اور شہر کی صورتحال کے دیگر معاملات بھی زیر غور آئے جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    دوران سماعت سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ایم ڈی واٹر بورڈ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمٰن اور محکمہ بلدیات کے دیگر افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    اس کے علاوہ کراچی کے میئر وسیم اختر اور چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ بھی عدالت پہنچے جبکہ شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر عدالت نے ایم ڈی کے الیکٹرک کو بھی فوری طلب کرلیا۔

    سماعت کے آغاز میں ہی شہر قائد میں بل بورڈ گرنے کا معاملہ سامنے آیا، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران ایک بل بورڈ موٹر سائیکل سواروں پر آگرا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

    آج ہونے والی سماعت کے دوران کمشنر کراچی کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی گئی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ اس معاملے پر ہم نے مقدمہ درج کیا ہے۔

    چیف جسٹس نے پوچھا کہ بل بورڈ کس نے لگایا تھا، جس پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر نے بتایا کہ دو ملزمان اشرف موتی والا اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج لیا ہے اور انہیں تلاش کر رہے ہیں۔

    اس پر جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ جو مقدمہ درج ہوا ہے، اس کی 5 سال تک تحقیقات چلتی رہیں گی۔

    ساتھ ہی چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا وہ سمندر کے نیچے چلے گئے ہیں، عدالت میں فضول باتیں مت کرو جاؤ اور ان کو آدھے گھنٹے میں ڈھونڈ کر لاؤ۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پورے شہر میں بل بورڈ لگے ہوئے ہیں، ہر جگہ آپ کو بل بورڈ نظر آئیں گے، اگر یہ بل بورڈ گر گئے تو بہت نقصان ہوگا، جس پر ڈی ایم سی کے وکیل نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں پر بل بورڈ لگا دیتے ہیں۔

    جس پر بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ 5 برسوں کی تحقیقات کراتے ہیں کہ کس نے بل بورڈز لگائے۔

    ساتھ ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عمارتوں پر اتنے بل بورڈز لگے ہوئے ہیں کہ کھڑکیاں بند ہوگئی ہیں جبکہ مکانوں پر اشتہارات اور بل بورڈ کی وجہ سے ہوا ہی بند ہوگئی ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ تو قانون کی خلاف ورزی ہے، حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، ہر بندہ خود مارشل لا بنا بیٹھا ہے، سندھ حکومت کی رٹ کہاں پر ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں، گھوم کر واپس آجاتے ہیں، لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کا ذمہ دار کون ہے، ساتھ ہی چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا کہ کوئی ہے جو اس شہر کو صاف کرے، آپ کا آنا جانا اُس جگہ سے ہے جہاں شہر صاف ہوتا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ بچے گٹر کے پانی میں روز ڈوبتے ہیں، میری گاڑی کا پہیہ بھی گٹر میں چلا گیا تھا، یہ بھی آپ لوگوں کا شہر ہے، مجھے تو لگتا ہے کراچی کے لوگوں کے ساتھ دشمنی ہے، اس شہر سے سندھ حکومت اور لوکل باڈی (مقامی نمائندوں) کی بھی دشمنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں، اگر اختیارات نہیں تو گھر جاؤ کیوں میئر بنے بیٹھے ہو، ساتھ ہی چیف جسٹس نے میئر کراچی سے پوچھا کہ آپ کب جائیں گے، جس پر وسیم اختر نے کہا کہ 28 اگست کو مدت ختم ہوگی، اس پر چیف جسٹس نے یہ ریمارکس دیے کہ جاؤ جان چھٹے شہر کی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی کے میئرز نے شہر کو تباہ کردیا ہے، کراچی کو بنانے والا کوئی نہیں ہے، لوگ آتے ہیں جیب بھر کر کے جاتے ہیں، شہر کے لیے کوئی کچھ نہیں کرتا۔

    بل بورڈز سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے اداروں کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سب سے زیادہ بل بورڈز رہائشی عمارتوں پر لگے ہیں، آپ لوگوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، کوئی کراچی کے معاملے پر سنجیدہ نہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ مافیا حکومتوں کو پال رہی ہیں، حکومتیں اس مافیا کا کیا بگاڑیں گی، اگر کچھ کیا تو حکومتوں کا دانا پانی بند ہوجائے گا۔

    ساتھ ہی انہوں نے کراچی میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنی پر بھی برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک والے بھی یہاں مزے کر رہے ہیں، بجلی والوں نے باہر کا قرضہ کراچی سے نکالا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ شہر میں گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، کے الیکڑک کے سربراہ کہاں ہیں؟ شہر میں بجلی کا ترسیلی نظام خراب ہوچکا ہے۔

    دوران سماعت عدالت میں کمشنر کراچی نے بتایا کہ لوگوں نے پرائیویٹ (نجی) عمارتوں پر سائن بورڈز لگا رکھے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عمارت کے چاروں طرف بل بورڈز اور سائن بورڈ لگا دیے ہیں۔

    عدالتی ریمارکس پر کمشنر نے کہا کہ گزشتہ 4 برسوں میں ہم نے سیکڑوں بل بورڈز اور سائن بورڈ ہٹائے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایف ٹی سی پر ساری کھٹارا عمارتوں پر بل بورڈز لگے ہوئے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد کراچی میں ہر قسم کے بل بورڈز اتارنے کا حکم دے دیا، ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ تمام پرائیویٹ پراپرٹریز سے بھی بل بورڈز کو ہٹایا جائے۔

    عدالت نے پورے شہر میں بل بورڈ اور سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو مکمل اختیار دے دیا۔

    سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ آپ بااختیار ہیں، کارروائی کرکے تمام سائن بورڈ ہٹا دیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ تمام سرکاری مقامات سے بل بورڈز اور سائن بورڈ ہٹا دیں، نجی جائیداد پر نصب خطرناک سائن بورڈ بھی فوری ہٹا دیں۔

    علاوہ ازیں درخواست گزار کے وکیل عبدالوہاب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج عدالت نے ایک بار پھر ہرقسم کے بل بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ضلع جنوبی کے چیئرمین سمیت متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

    ان کے بقول پرائیوٹ پراپرٹی پر پہلے بل بورڈز لگانے پر نرمی تھی اب اسے بھی ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.