تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں حملے میں 3بھارتی اہلکار ہلاک

(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارامولا  میں حملے میں بھارتی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کریری کے علاقے میں گشتی پارٹی کو نشانہ بنایا گیا،حملہ آوروں نے  ریزرو فورس اور پولیس کی مشترکہ پیٹرولنگ کے دوران گاڑیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ  کر دی جس سے 3اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 2 ریزرو فورس کے اہلکار  اور ایک اسپیشل پولیس آفیسر  شامل ہے۔ سینئر پولیس افسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت مظفر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حملے کے بعد قابض فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی کے بہانے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain