Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
    • جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
    • گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
    • سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
    • غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
    • حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
    • اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    • کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
    • غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہم نے FATF کے اہداف پر تاریخی کارکردگی دکھائی: حماد اظہر

    By Daily Khabrainاگست 18, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کہتے ہیں کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اہداف پر تاریخی کارکردگی دکھائی۔

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر وفاقی وزراء نے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی۔

    وفاقی وزراء کے ساتھ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر پہلے ہم پر تنقید ہوتی تھی کہ کچھ کر نہیں رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف میں بروقت پیشرفت کی ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 اہداف میں سے 14 پرمکمل عمل درآمد کیا، جبکہ مزید 11 اہداف پر جزوی پیش رفت کی۔

    حماد اظہر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ء میں پاکستان نے سپلائی چین کو بحال رکھا، بروقت ضروری صنعت اور تعمیراتی صنعت کو کھولا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل اور موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی لے کر آئے، ملک سے اسمگل شدہ موبائل فون ختم کیے گئے، مون سون کے بعد تعمیراتی صنعت میں مزید تیزی آئے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت میں 200 اسپننگ ملیں بند ہوئیں، آج ملک میں ایک چھوٹا سا شارٹج ہے جو اچھا سائن ہے، 30 سے 35 لاکھ چھوٹے کاروبار کے 3 ماہ کے بجلی کے بل معاف کیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ناصرف ٹیکس فری بجٹ دیا بلکہ ٹیکس کم بھی کیا، کنسٹرکشن کی صنعت کے لیے منفرد پیکیج لائے جس سے اس صنعت میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اب مقامی اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں، اسی سال الیکٹریکل موٹر سائیکل اور رکشے بننے شروع ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اسٹیل 236 ارب کے قرضوں پر کھڑی ہے، اسٹیل ملز کے دیرینہ مسئلے کا حل نکالا، دو فرٹیلائزر پلانٹ چلائے ہیں۔

    وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلی بار شوگر مافیا کے خلاف اقدامات کیے، شوگر ریفارمز کمیٹی وزیرِ اعظم عمران خان نے تشکیل دی، آٹو موبائل کی 20 فیصد سیل زیادہ ہوئی، برآمدات میں اضافہ 6 فیصد ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.