تازہ تر ین

ترکی میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت، ترک صدر کی قوم کو مبارکباد

ترک صدر رجب طیب اردوان نے زیر سمندر گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہونے پر قوم کو مبارکبادی ہے۔

گزشتہ دنوں ترک صدر نے قوم کو جمعے کی نماز کے بعد خوشخبری دینے کا اعلان کیا تھا اورگزشتہ روز انہوں نے جامع مسجد سلطان میں نماز ادا کی۔

نماز کی ادائیگی سے قبل وہ صحابی رسول ﷺ حضرت ایوب انصاریؓ کی قبر پر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قوم سے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا کہ بحیرہ اسود میں ترکی کے ساحلی علاقے کے قریب قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 20 جولائی کو بحیرہ اسود میں فاتح جہاز کو تونا ون زون میں ڈرلنگ کے دوران 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ 2023 تک اس مقامی گیس کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ اسود کے اس علاقے میں مزید بھی گیس کے ذخائر ملنے کا امکان ہے اور ابھی دریافت ہونے والا ذخیرہ وہاں موجود خزانے کا صرف ایک حصہ ہے۔

ترک صدر کے اعلان کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکی میں ملنے والے گیس ذخائر کا تخمینہ 65 ارب ڈالرز ہے اور مزید ذخائر نہ ملنے پر 7 سے 8 سال تک یہ ملکی ضروریات پوری کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ ترکی قدرتی گیس اور تیل کے لیے روس اور ایران پر انحصار کرتا ہے جس کے باعث کثیر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain