تازہ تر ین

امریکا میں انتخابی نتائج کے بعد فسادات کا خدشہ، سیکیورٹی سخت

امریکا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد فسادات کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتخابی نتائج کے بعد ممکنہ فسادات کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔

اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کے اطراف خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں جبکہ واشنگٹن، نیویارک سمیت  کئی شہروں میں کاروباری مراکز کو بھی لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ دوبارہ انتخابات جیتنا ڈونلڈ ٹرمپ کی خام خیالی ہے۔

صدارتی امیدار جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے کے دورے کے موقع پر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو پیچھے لے کر چلے گئے ہیں اور اب پر امن انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے جائیں گے اور اگر میں جیت گیا تو امریکہ کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain