تازہ تر ین

امریکی صدارتی الیکشن:بائیڈن کو برتری حاصل

امریکا میں صدارتی انتخابات فیصلہ کن مرحلے پر آن پہنچا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اورری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جو بائیڈن کو جیت کیلئے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے اور ان کی ٹرمپ پر واضح طور پر برتری نظر آرہی ہے۔

جوبائیڈن امریکی ریاست وسکانسن کے بعد مشی گن سے بھی کامیاب ہو گئے، بائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہو گئے انہیں اب جیتنے کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

واضح رہے کہ2016 ءکے انتخابات میں امریکی ریاست مشی گن سے ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے تھے۔ مشی گن کے 16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

 اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح نہیں ہوسکےجن کو بیٹل گراونڈز کا درجہ حاصل ہے، ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ جن میں ایک ریاست میں جوبائیڈن اور 4 میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔

ریاست جارجیا سے 90 ہزار ووٹوں کی گنتی باقی ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے مہم چلانے کا عندیہ دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain