تازہ تر ین

ہماری جیت واضح ہے، پہلی بار کسی امیدوار کو74 ملین ووٹ ملے: جوبائیڈن

امریکی صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ انتخابات میں ہماری جیت واضح نظر آرہی ہے۔

ریاست ڈیلاوئر میں خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ نتائج کا ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا لیکن ہمیں برتری حاصل ہے اور ووٹوں کی گنتی سے ہماری جیت واضح جیت نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو74 ملین ووٹ ملے، ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں بس نتائج کے منتظر ہیں۔

جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے۔

جو بائیڈن کو جیت کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے: ٹرمپ

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کے خطاب سے قبل ہی بیان دیا اور انہیں خبردار کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تو قانونی کارروائیوں کا آغاز ہی ہوا ہے، جو بائیڈن کو جیت کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے، میں بھی یہ دعویٰ کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو 264 ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے جب کہ صدر ٹرمپ کے 214 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

اس طرح جوبائیڈن کو امریکی صدر بننے کے لیے درکار 270 ووٹوں تک پہنچنے کے لیے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی جیت کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انتخابات میں فراڈ کا الزام عائد کیا ہے جب کہ ٹرمپ الیکشن کی رات اپنی جیت کا اعلان کرچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain