راولپنڈی : راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی گنج منڈی کی مرکزی شاہراہ پر دستی بم پھٹ گیا ، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں سمیت قانون نافذ کر نیوالے دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہیں ۔
ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ تما م زخمیوں کو راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔
خبر کی تفصیل جاری ہے ۔۔۔