اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، سابق صدر آصف علی زرداری پی پی پی پی کے صدر منتخب ہوگئے، فرحت اللہ بابر پی پی پی کے سیکرٹری جنرل جبکہ شازیہ مری سیکٹری اطلاعات منتخب ہوگئیں ، اس سے قبل نفیسہ شاہ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز تھیں،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سیکٹری فائنانس منتخب ہوگئے، تمام عہدے داران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔.