Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور، شہری کے نام پر 2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے اور 28 لاکھ روپے کے ای چالان کا انکشاف
    • وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑے عوامی ریلیف کے اعلان کا امکان
    • پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
    • افغان طالبان حکومت خدشات کا جواب دینے کے بجائے گمراہ کن الزامات لگا رہی ہے، وزارت اطلاعات
    • یمن میں سعودی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 16 شہری جاں بحق؛ ترجمان حوثی
    • پی ٹی آئی سے بندہ توڑکر آئندہ وزیراعلیٰ کےپی کیلئے تیار کرلیاگیا: جے یو آئی رہنما کا دعویٰ
    • فرانس میں احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع، ہنگاموں کے پیش نظر70 ہزار پولیس اہلکار تعینات
    • کراچی:عمرہ زائرین کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا ویکسن کی خریدار میں مبینہ بے ضابطگیاں، ویکسینیشن بند
    • بیرسٹرگوہر کا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی امور پر اہم نوٹیفکیشن جاری
    • گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
    • سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
    • لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
    • کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
    • ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
    • چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
    • لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
    • فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
    • پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میشا شفیع کی گواہ کی دوران سماعت علی ظفر کے وکیل سے بدتمیزی

    By Daily Khabrainاپریل 25, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: علی ظفر کےمیشا شفیع کےخلاف ہتک عزت دعوے کیس میں میشا شفیع کی گواہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے غصے میں آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکار علی ظفر کی جانب سے میشاشفیع کےخلاف ہتک عزت دعوےکی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے سماعت کی،میشا شفیع کی گواہ لیناغنی عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی گواہ پر جرح کی۔

    دوران سماعت علی ظفر کے وکیل کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لینا غنی غصے میں آگئیں اور علی ظفر کے وکیل سے بدتمیزی کی، جس پر وکیل علی ظفر نے میشا شفیع کی گواہ کو کہا کہ آپ عدالت میں کھڑی ہیں اوربدتمیزی کررہی ہیں۔

    اس سے قبل وکیل علی ظفر نے لینا غنی سے استفسار کیا تھا کہ عورت مارچ کے لیے فنڈز کہاں سے آتے ہیں؟ جس پر میشاشفیع کی گواہ نے جواب دیا کہ عوام سے چندہ لیا جاتا ہے باہر سے کوئی فنڈنگ نہیں ہوتی، علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا اس کا کوئی آڈٹ بھی ہوتا ہے یا نہیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ نہیں اس کا کوئی آڈٹ نہیں ہوتا۔

    سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل نےعورت مارچ میں استعمال ہونے والے پلےکارڈ عدالت کے روبرو پیش کیے، گلوکار علی ظفر کے وکیل نے لینا غنی سے سوال کیا کہ مارچ میں جو پلےکارڈ لائےجاتے ہیں کیاا ٓپ ان کی اجازت دیتی ہیں؟ جس پر لینا غنی نے جواب دیا کہ ہماری کمیٹی صرف مارچ منعقدکرتی ہے پلےکارڈ لوگ خود لاتے ہیں۔

    وکیل علی ظفر نے گواہ سے سوال کیا کہ علی ظفر کے ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کیا، جس پر میشا شفیع کی گواہ نے نفی میں جواب دیا اور عدالت کو بتایا کہ کالج میں ایک بار کسی ڈرامے میں علی ظفر کے ساتھ کام کیا، اس موقع پر علی ظفر کے ساتھ لینا غنی کی پرانی تصاویر عدالت میں پیش کی گئیں، لینا غنی کا کہنا تھا کہ کالج کے دور میں علی ظفر کے ساتھ اچھا تعلق تھا، یہ تب کی تصویریں ہیں جب میری علی ظفر سےدوستی تھی۔

    آج ہونے والی سماعت میں گلوکارہ میشا شفیع کی گواہ لینا غنی کے بیان پر جرح مکمل نہ ہوسکی، عدالت نے دوبارہ لیناغنی کوجرح کےلیےطلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22مئی تک ملتوی کردی

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حمائمہ ملک اورعلی ظفر کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گئی

      سمانتھا کے خوشبو برانڈ کی کمائی 120 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی

      جھانوی کپور کا فوٹوگرافروں پراپنی نامناسب تصاویر بنانے پر تحفظات کا اظہار

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.