Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عراق: کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی، 82 افراد جاں بحق

    By Daily Khabrainاپریل 25, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عراق کے دارالحکومت بغداد میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے ‘رائٹر’ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بھی وارڈ تھا۔

    ترجمان خالد المحنا نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہمیں فوری طور پر مستقبل میں اس طرح کے دردناک واقعے سے بچنے کے لیے تمام ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا ہوگا.

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عراقی دارالحکومت کے دیالہ پل کے علاقے میں ابن خطیب ہسپتال میں آکسیجن ٹینک پھٹنے سے آگ لگی۔

    رائٹرز کے فوٹوگرافر نے بتایا بہت سی ایمبولینسز زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہی تھیں۔

    طبی ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں زخمی نہ ہونے والے مریضوں کو بھی ہسپتال سے باہر منتقل کیا گیا۔

    دفاعی یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ یہ پلمونری انتہائی نگہداشت یونٹ کے لیے وارڈ میں آگ لگی اور 120 افراد میں سے 90 افراد کو بچایا لیا گیا۔

    میجر جنرل کدھم بوہن نے مزید کہا کہ آگ بجھادی گئی ہے۔

    دوسری جانب عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ غفلت کا ثبوت ہے لہذا میں نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور ہسپتال کے منیجر اور سیکیورٹی اور مرکز کے سربراہوں کو بھی ان تمام افراد کے ساتھ حراست میں لیا جائے جب تک کہ ہم ان لاپرواہوں کی نشاندہی کریں اور احتساب کے دائرے میں لے کر آئیں۔

    ایک عینی شاہد جو اپنے بھائی سے ملنے گیا تھا اس نے بتایا کہ آکسیجن کی ٹینکی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تو لوگوں نے کھڑکیوں سے گود کر جان بچائی اور اس دوران آگ کووڈ 19 کے مریضوں وارڈ میں تیزی سے پھیل گئی۔

    دھماکے کے وقت وہاں موجود مریضوں میں سے ایک کے رشتہ دار نے بتایا کہ شروع میں ایک دھماکا ہوا اور آگ ایندھن کی طرح پھیل گئی۔

    نہوں نے بتایا کہ ‘میرا بھائی بیمار تھا اور دھواں اس تک پہنچا چکا تھا میں اپنے بھائی کو سڑک پر لے گیا، پھر میں واپس آیا تب تک آخری منزل تک آگ نہیں پھیلی تھی اور میں نے دیکھا کہ ایک 19 سالہ لڑکی کا دم گھٹ رہا تھا اس کی موت ہونے ہی والی تھی’۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اور میں نیچے بھاگ گیا، لوگ چھلانگ لگا رہے تھے۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ عراق میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 10 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے اور 15 ہزار 217 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان نے واقعہ پر عراق کی حکومت اورعوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے نیک خواہشات اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں’۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے

      اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.