تازہ تر ین

این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے غلط الزامات بے نقاب اور سچ سامنے آگیا، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے پارٹی کارکنان کو این اے 249 کی دوبارہ گنتی میں بھی پی پی کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہےکہ غلط الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے اور سچ سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلاول کا کہنا تھا کہ اہلیان کراچی نے سلیکٹڈ کو مسترد کرکے پیپلزپارٹی کو امیدوں کا محوربنایا، پیپلزپارٹی کے کارکنان کو این اے 249 کی جیت کی مبارک باد ہو۔

بلاول کا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی میں پی پی کی برتری 900 ووٹوں سےزیادہ ہوگئی، غلط الزامات بے نقاب اور سچ سامنے آگیا۔

دوسری جانب این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں سامان الیکشن کمشنرکراچی اسٹور منتقل کردیا گیا

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved