تازہ تر ین

امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: امیرِ کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام امیر ِکویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے جوابی مراسلہ میں کہا کہ وہ مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کو عملی شکل دینے کیلئے پر امید ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں امیر کویت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ امیر کویت نے خط میں دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی مفادات کیلئے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امیر کویت نے مسلم امہ کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین پر کویت کے کردار کی تعریف پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا کو جلد چھٹکارا حاصل ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain