تازہ تر ین

جیکی چن کس سیاسی جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟

ایکشن ہیرو جیکی چن کا کہنا ہے کہ وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) سے بہت متاثر ہیں اور اس کے رکن بھی بننا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ ایک اسمپوزیم کے دوران 67 سالہ اداکار نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے یکم جولائی کو سی پی سی کے صد سالہ جشن کے موقع پر کی گئی تقریر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ چینی ہیں اور کہا کہ وہ سی پی سی کے حامی ہیں۔

جیکی چن نے کہا وہ سی پی سی کی عظمت کو دیکھ سکتے ہیں ، یہ جو کہتی ہے کرتی ہے، ایسا نہیں کہ 100 سال کے عرصے میں انہوں نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے بلکہ چند دہائیوں قبل کیے گئے وعدے بھی نبھائے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار کو تھیٹر ڈرامہ ’Epic Journey‘ میں کاسٹ کیا گیا تھا جس میں سی پی سی کے قیام کے 100 برس مکمل ہونے کے سفر کا احاطہ کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain