تازہ تر ین

سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کردی

                     سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کردی.                   سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ایسے ممالک میں سفر کرتا ہے جس میں کورونا کی وجہ سے آنے جانے پر پابندی عائد ہے ایسے شخص کا تین سال تک سعودی عرب میں داخلہ بند ہوگا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کےاعلان کردہ ممنوعہ ممالک میں براہ راست سفر یا کسی دوسرے ملک کے ذریعے ان ممالک کے سفر پر بھی سعودی عرب میں داخلے کے لیے تین سال کی پابندی عائد ہوگی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ممنوعہ ممالک کا سفر کوئی سعودی شہری کرتا ہے تو وطن واپسی پر اسے سخت جرمانہ کیا جائے گا اور اسے تین سال ملک سے باہر رہنا ہوگا۔

علاوہ ازیں اگر کوئی ایسا ملک جس میں کورونا وباء پر قابو نہیں پایا گیا یا اس ملک میں کورونا کی تبدیل شدہ شکل تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تو اس ملک کے سفر پر بھی پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کو تین سال کے لیے سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سعودی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وباء سے متاثرہ مقامات سے دور رہیں اور جن خطوں میں وبا کی وجہ سے عدم استحکام موجود ہے وہاں کا سفر نہ کریں جبکہ اندرون اور بیرون ملک سفر کے دوران کرونا کی روک تھام کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain