Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
    • سنیٹر روبینہ خالد کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
    • لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنز ویکسین بھی ناپید مریض پریشان
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • پنجاب بھر میں اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
    • کریانہ سٹور سے 60 ہزار لے جانے کا الزام’ ایس پی شیخوپورہ 29 اکتوبر کو طلب
    • ترکیہ ‘ لیبیا کے درمیان سمندری حدود معاہدے پر اسرائیل کو پریشانی
    • چینی ماہرین کی معاونت سے پنجاب کے 65ریسکیو افسران کی خصوصی تربیت مکمل
    • لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
    • فیصل آبادغیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کا قتل
    • پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار جمعتہ المبارک کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
    • خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    • بل کلنٹن کا بیان نفرتوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے،اختر اقبال
    • صوبائی محتسب کے ضلعی ایڈوائزر کی کھلی کچہری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم جرائم کے تدارک اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
    • کراچی، ایچ آئی وی سے متاثرہ 157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینے کا آغاز
    • آئی جی کا شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم
    • این سی سی آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 24 ملزم گرفتار
    • پنجاب میں انٹر پارٹ ون کے نتائج میں گزشتہ سال کی نسبت 6فیصد سے
    • لاہور:جماعت اسلامی کے کارکنان نے پٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ن لیگ کے لئے آگے بڑھنے کا راستہ کیا ہے

    By Daily Khabrainاگست 11, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملک منظور احمد
    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بیانیہ احتساب ہے اور اسی احتساب کے بیانیہ نے بڑے بڑے سیاسی اکابرین کے دن کا چین اور رات کی نیند غارت کر رکھی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی اسی احتسابی عمل کا شکار ہو ئے اور پھر بیماری کے بہانے طبی بنیادوں پر علاج کی غرض سے سیدھے جیل سے لندن پہنچ گئے۔حکومت نے ان کو واپس لانے کے لیے بہت سارے دعوے کیے،کہا گیا کہ حکومت برطانیہ سے نواز شریف کی واپسی کے لیے بات چیت جاری ہے لیکن حکومت کی اس سلسلے میں کسی کاوش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔کچھ عرصے سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ حکومت سابق وزیر اعظم کو پاکستان واپس لانے کے حوالے سے ہمت ہار بیٹھی ہے۔
    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بھی یہ بیان سامنے آیا کہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق قائد الطاف حسین کو لندن سے واپس پاکستان لانے سے یکسر قاصر ہوں۔لیکن پھر برطانیہ سے اچانک ایسی خبر سامنے آئی کہ پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی حکومتی وزراء خوشیاں منانے لگے اور کرونا وائرس کا شکار مریم نواز جو کہ قرنطینہ میں ہیں وہ بھی ٹوئٹر پر بولنے پر مجبور ہوگئیں۔حکومتی وزراء نے ایسے جشن منایا کہ جیسے کہ نواز شریف کی برطانوی ویزے میں توسیع کی درخواست انھوں نے ہی مسترد کروائی ہو۔لیکن ابھی یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے اور اس معاملے میں کافی عرصہ درکار ہے،نواز شریف فیصلے کے خلاف اپیل میں چلے گئے ہیں اور اپیل کا فیصلہ ہونے میں 1سال سے زائد کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف کے پاس برطانیہ کا 10سالہ ملٹپل انٹری ویزا موجود ہے،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ برطانیہ میں وزٹ ویزا پر موجود ہیں اور وزٹ ویزا کی شرائط کے مطابق ان کو ایک گھنٹے کے لیے سہی برطانیہ سے باہر جانے کی ضرورت ہے اسی صورت میں یہ ویزا ویلڈ رہ سکتا ہے۔نواز شریف کے لیے اس سلسلے میں رکاوٹ یہ ہے کہ حکومت پاکستان ان کا پاسپورٹ رواں سال فروری کے مہینے میں منسوخ کر چکی ہے اور اب ان کے پاس برطانیہ چھوڑنے کیلئے کو ئی سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ان کو پاسپورٹ کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا پڑے گا اور یقینا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ان کے ساتھ کو ئی تعاون کرنے کو تیار نہیں ہو گی،اور حکومت اگر چاہے بھی تو تعاون نہیں کر سکتی کیونکہ بہر حال پاکستان کی عدالتیں بھی نواز شریف کو مفرور قرار دے چکی ہیں۔اس سلسلے میں یہ پوا ئنٹ موجود ہے اور اس کو نواز شریف برطانیہ میں اپنی اپیل کے دوران بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ کیا کسی حکومت کو کسی جرم کی بنیاد پر کسی بھی شہری کا پاسپورٹ یا شہریت منسوخ کرنے کا اختیار ہے یا نہیں؟ اور اس سلسلے میں نواز شریف برطانوی عدالت میں یہ موقف بھی اپنا سکتے ہیں کہ میں تین مرتبہ پاکستان کا وزیر اعظم رہا ہوں او ر پاکستان واپسی پر میری جان کو بھی خطرہ ہے اور حکومت پاکستان نے انتقام کی غرض سے میرا پاسپورٹ منسوخ کیا ہے لہذا برطانیہ میں مجھے مزید رہنے کی اجازت دی جائے،اور برطانیہ کی جانب سے اس موقف پر غور بھی کیا جاسکتا ہے۔لیکن اس سلسلے میں کیا فیصلہ ہو گا اور اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپس نہ آنے اور مسلسل برطانیہ میں رہنے کی ضد نے ان کو پاکستان میں سیاسی طور پر کمزور پوزیشن میں ضرور لا کھڑا کیا ہے،پاکستان میں اگرچہ مریم نواز شریف اور شہباز شریف کی صورت میں ن لیگ کی مرکزی قیادت موجود ہے لیکن نواز شریف لندن میں بیٹھ کر بھی تمام معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔
    پاکستان کے اندر مسلم لیگ ن کے سیاسی حالات دن بدن خراب ہو تے جا رہے ہیں اور ن لیگ کے اندر بیانیہ کی جنگ زور پکٹرتی جا رہی ہے،مریم نواز اور شہباز شریف کا نہ صرف بیانیہ یکسر مختلف ہے بلکہ ان کے گروپس بھی جماعت کے اندر واضح طور پر الگ نظر آرہے ہیں۔حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں انتخابی مہم مریم نواز شریف کے ہاتھ میں تھی اور شہباز شریف کہیں دور دور تک انتخابی مہم میں نظر نہ آئے یہاں پر سوال تو یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا شہباز شریف نے مریم نواز کو کھل کر ناکام ہو نے کا موقع دیا تاکہ پارٹی کے اندر ان کی پوزیشن مضبوط ہو۔سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کھل کر شہباز شریف کے خلا ف بیان بازی کر رہے ہیں جو کہ ن لیگ کے اندرونی معاملات خراب ہو نے کی سنگینی ظاہر کرتا ہے۔
    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان واپس آنے پر غور کرنا چاہیے کچھ عرصہ کے لیے شاید ان کو جیل جانا پڑے لیکن بہر حال اسی صورت میں وہ عدالت سے ریلیف لے کر ضمانت پر رہا بھی ہو سکتے ہیں۔غیر معینہ مدت کے لیے ملک سے باہر رہنے سے نہ صرف ان کی سیاست کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بلکہ پارٹی کے اندر کی گروپ بنددیوں سے پارٹی کو بھی بڑا دھچکا لگ سکتا ہے اور اگر 2023ء کے انتخابات میں مسلم لیگ ہار جاتی ہے اور سونے پر سہاگہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو ان کی پاکستان واپسی کا راستہ مستقل طور پر بھی بند ہو سکتا ہے،نواز شریف کو اپنی پارٹی کے مستقبل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی زات سے بالا تر ہو کر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔میں یہاں گزشتہ دونوں میں رحیم یا ر خان میں مندر کی بے حرمتی اور اس کو جلائے جانے کے واقعے پر بھی کچھ بات کرنا چاہوں گا۔یہ نہایت ہی قابل افسوس واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،حکومت پاکستان کا اس واقعے کے بعد ردعمل حوصلہ افزا ء ہے اور چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے بھی اس واقعے کا از خود نوٹس لیا ہے،جو کہ خوش آئند بات ہے لیکن یہ واقعہ پیش کیسے آیا اس کی تحقیقات ہونا لازم ہیں،اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ کو ئی ایسا واقعہ کرنے کی جرأت نہ کرے۔پاکستان اور ہندوستان کی ہندتوا پالیسی میں فرق ہے اور یہ فرق واضح طور پر نظر بھی آنا چاہیے۔پاکستان ایک اسلامی فلاحی ملک ہے جہاں ہر تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور اقلیتیں اپنی عبادت گاہوں میں عبادات کرنے میں آزاد ہیں یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان تھا اور یہی اصول پاکستان کے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔قائد اعظم کے اس فرمان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
    (کالم نگارسینئرصحافی اورتجزیہ کارہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.