راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس کا تقریباً 3 ماہ گزرنے کے باوجود پولیس چالان جمع نہ کرانے پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن برانچ نے نوٹس لے لیا۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھ کر جواب طلب کر لیا۔ خط کے مطابق قانون کے تحت پولیس 14 روز میں چالان پیش کرنے کی پابند ہے، تاہم 86 روز گزرنے کے باوجود ہائی پروفائل قتل کیس کا چالان تاحال پیش نہیں کیا جا سکا۔ خط میں کہا گیا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت رپورٹ جمع کرانے کی مقررہ مدت مکمل ہوچکی، اس کے باوجود چالان جانچ پڑتال کے لیے جمع نہیں کرایا گیا۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ جانچ پڑتال کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ حنا جاوید کو رواں سال 20 اگست کو ان کے گھر میں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائن راولپنڈی میں درج ہے۔ مقتولہ کا شوہر فیصل اصغر اور ملازم ذیشان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔ دوسری جانب مقتولہ کے اہلِ خانہ نے پولیس تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:وفاقی وزیر علی پرویز ملک فن لینڈ کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- حنا جاوید قتل کیس،86 روز گزرنے کے باوجود چالان جمع نہ ہوا، سی پی او سے جواب طلب
- اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک یونیسیف ٹیم کے اراکین سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- جماعت اسلامی کا تحفظات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
- ڈکیٹیاں چوریاں نہ رکیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات گاڑیوں سے محروم
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- اسلام آباد:ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے فدا حسین مالکی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی تمام امدادی راہداریاں بلا روک ٹوک کھولنے کا مطالبہ
- پنجاب سیڈ کارپوریشن انتظامی معاملات سنگین صورت اختیار کر گئے ایم ڈی کی پالیسیوں کے خلاف بغاوت
- فلک جاوید ‘ حاجی فیاض اور سعید لودھی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20 نومبر کو ریکارڈ طلب
- پاکستان، ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس آج ہو گا
- حوثی عسکریت پسندوں کا بحیرہ احمر میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعوی
- انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان’ امتحانی مراکز میں نقل کیخلاف موثر کارروائی
- پنجاب بھر میں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید فعال کیا جائے: فریال تالپور
- لاہور ہائیکورٹ: 50 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس’ خرم شہزاد کو سنائی گئی قید کی سزا کالعدم قرار
- خیبر پختونخواہ،پولیس پر حملے میں ملوث مارا جانیوالا دہشت گرد افغان شہری نکلا
- مدینہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- اسرائیل کا غزہ کے ہسپتال پر فضائی حملہ’حماس کمانڈر سمیت 3 شہید
- چین، روس اور امریکہ کے صدور شین زین میں اہم ملاقات کریں گے
- یورپی ممالک کا غیر قانونی تارکین وطن کو روانڈا منتقل کرنے کا فیصلہ
