لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے دور لاہور کے پانچویں روز بلاول ہاس لاہور میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن بیورو کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہمایوں خان، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ، سید حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، چوہدری منظور اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل سیکریٹریز اطلاعات نے پارٹی کی تنظیم سازی، میڈیا سرگرمیوں اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے فریال تالپور کو تفصیلی بریفنگ دی۔ فریال تالپور نے پنجاب بھر میں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید فعال، منظم اور مثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مقف اور سیاسی بیانیہ مثر انداز میں میڈیا اور عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پارٹی کا مقف مثبت، ذمہ دارانہ اور مدلل انداز میں پیش کیا جائے جبکہ سیاسی معاملات پر ردعمل حقائق اور معقولیت کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ جدید میڈیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اطلاعاتی نظام کو اپ ڈیٹ اور منظم بنایا جائے تاکہ پارٹی کا مقف مثر انداز میں عوام تک پہنچ سکے۔ فریال تالپور نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کی عوامی خدمات، کامیابیوں اور تاریخی جدوجہد کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد، قربانیوں اور نظریات کو نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیوں کو پارٹی کے ہر ابلاغی پلیٹ فارم پر نمایاں کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کے جمہوری اور عوامی منشور کو گھر گھر پہنچایا جائے۔ پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عوام اور میڈیا کے ساتھ مثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔
