لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے 50 لاکھ روپے کے جعلی
چیک کیس میں شہری خرم شہزاد کو سنائی گئی اڑھائی سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا،عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن درخواست گزار کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی،درخواست گزار کے وکیل رانا صائم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ خرم شہزاد چینی کمپنی سے الیکٹرانک سامان لے کر اقساط پر دینے کا کاروبار کرتا تھا اور کمپنی کو 50 لاکھ روپے کا گارنٹی چیک بطور ضمانت دے رکھا تھا،وکیل کے مطابق سامان خراب ہونے پر اس کی واپسی کا تقاضا کیا گیا تو کمپنی نے گارنٹی چیک کو بنیاد بنا کر جعلی چیک کا مقدمہ درج کرا دیا، جبکہ کمپنی کی واجب الادا 28 لاکھ روپے کی رقم بھی ادا کی جا چکی تھی، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس خرم شہزاد کو اڑھائی سال قید کی سزا سنائی، ہائیکورٹ نے بعد ازاں سزا معطل کرتے ہوئے اسے سات ماہ کیلئے رہا کیا تھا۔
