لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’
طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں اعجاز سے 3 لاکھ65 ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری میں دانیال سے 3 لاکھ 42 ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں عمر سے 3 لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہرٹائون میں ضیا سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ کاہنہ اور اقبال ٹائون سے گاڑیاں جبکہ شالیمار’ داتا دربار اور مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
