Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
    • ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
    • 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
    • جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
    • فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
    • سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
    • اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
    • 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
    • راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
    • سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
    • گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
    • لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
    • 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
    • راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
    • پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
    • ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
    • راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
    • تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
    • سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنوبی پنجاب کا احساس محرومی اور سیکرٹریٹ

    By Daily Khabrainاگست 22, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈاکٹر محمدممتاز مونس
    آبروئے صحافت محترم ضیا شاہد محروم ومغفور کی جہاں بے پناہ خدمات ہیں وہاں جنوبی پنجاب کے عوام انہیں اپنا مسیحا ہی نہیں بلکہ پیشوا بھی سمجھتے ہیں۔کیونکہ انہوں نے آج سے تقریباً29سال قبل ”خبریں“ ملتان کی بنیاد رکھ کر سب سے پہلے اس خطے کے عوام کی احساس محرومی کو دیکھتے ہوئے ان کے حقوق کی آواز بلند کی اور وہ واحد آواز ہے جس نے جنوبی پنجاب کی حقوق کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی اور یوں آج پاکستان بھر میں جنوبی پنجاب صوبہ یا جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو تسلیم کیا جانے لگا‘ یہاں تک کہ اقتدار میں آنے کیلئے تقریباً تمام جماعتوں نے جنوبی پنجاب صوبہ کانعرہ لگاکر الیکشن سلوگن بنایا۔ یہ سچ ثابت ہوا کہ پنجاب کا33فیصد بہاول پور‘ ملتان اورڈیرہ غازیخان ڈویژن کو تعلیم‘ صحت‘ ایڈمنسٹریشن سیٹ اَپ اور ملازمتوں سمیت ہر شعبے میں پسماندہ رکھا گیا۔ جنوبی پنجاب صوبے کے روح رواں صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے تسلیم کیا کہ یہاں 33فیصد کے بجائے کسی شعبے میں 17فیصد اور باقی شعبوں میں اس سے بھی کم اس خطے کے عوام کو حقوق ملتے تھے جو زیادتی ہی نہیں بلکہ حق تلفی کے زمرے میں آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس خطے کے عوام نے کبھی ”تخت ِلاہور“ سے آزادی کانعرہ لگایااورکبھی صوبے کو ہی اپنے تمام دکھوں کا مداوا قرار دیا۔ گزشتہ دنوں جنوبی پنجاب سے سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان‘ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار‘ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم خسرو بختیار سمیت خطاب کرنے والوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ پہلے اس خطے کے ساتھ ناانصافیوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری تھا‘ اب اس خطے کا اپنا پی ایف سی ایوارڈ ہوگا‘ اس خطے کا اپنا نہری نظام‘ اس خطے کا اپنا ہیلتھ سیٹ اَپ‘اس خطے کا اپنا تعلیمی نظام اور سب سے بڑھ کر اس خطے کے باسیوں کو ملازمتوں کا پورا پورا کوٹہ ملے گا۔اب کوئی لاہور سے آکر یہاں ”افسرشاہی“ نہیں کرے گا۔ موجودہ حکومت کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور اس خطے کے عوام اسے اپنے لئے ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیتے ہیں‘لیکن ناقدین اب بھی اسے ”اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف“ قراد دیتے ہیں۔ سیکرٹریٹ اس خطے کے مسائل کی نشاندہی توضرور ہے لیکن محرومیوں‘ ناانصافیوں اور حق تلفیوں کا ازالہ نہیں۔ یوں تو مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے اس اقدام پر اعتراض اٹھارہی ہے‘ لیکن صوبہ بنانے کی قانونی شقوں کو پورا کرنے کیلئے دوتہائی اکثریت سے قومی اسمبلی اور سینٹ کے بعد پنجاب اسمبلی سے پاس کرانے سے گریزاں ہے لیکن ان کی سیاست برائے سیاست کے اس عمل سے اس خطے کے عوام مسلسل پستے جارہے ہیں۔ صوبے کانام سرائیکستان ہو‘ وسیب صوبہ ہو یا جنوبی پنجاب اس پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں، یہ لسانی مسئلہ نہیں ہے اگر سندھیوں کا سندھ‘ بلوچیوں کابلوچستان‘ پختونوں کاخیبرپختونخواہ‘ پنجابیوں کاپنجاب صوبہ ہوسکتا ہے تو پھر سرائیکی اکثریت آبادی کے خطے کانام سرائیکستان ہونے سے کون سی حب الوطنی کوخطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ اس خطے میں سرائیکی‘ پنجابی کا کوئی مسئلہ تھا‘ہے اور نہ ہوگااگر مسئلہ ہے تو حقوق کا ہے۔ موجودہ وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹریٹ بناکر بارش کا پہلا قطرہ برسادیا ہے لیکن یہ اتنی بارش نہیں کہ یہاں کھیت وکھلیان سیراب ہوسکیں۔اس خطے کیلئے صوبہ مسائل کے حل کی واحد امید ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ہماری سیاسی جماعتیں کب اورکیسے اس خطے کو احساس محرومی سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں گی۔ بہرحال یہ طے ہے کہ اس خطے کے عوام اپنے اس اہم ترین مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے اور پنجاب کو بھی بڑے بھائی کاحق ادا کرتے ہوئے چھوٹے کو ان کاحق دینا چاہیے‘ یہی قرین انصاف ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے کے بعداب اس خطے پرخرچ کیے جانے والے بجٹ کا مکمل حساب کتاب رکھا جائے گا۔گزشتہ سالوں میں جنوبی پنجاب کے اربوں روپے کا فنڈ مکمل طور پر خرچ نہ ہوسکا اورترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی تقسیم میں مسلسل ناانصافی ہوتی رہی ہے۔ سابق حکومتیں جنوبی پنجاب کیلئے 635ملین بجٹ جاری کرنے کا نعرہ لگاتی رہیں جبکہ ہماری آبادی 33 فیصد ہے۔اس کی ایلوکیشن نکالی جائے تو یہ بجٹ جنوبی پنجاب کی آبادی کے حساب سے 28% تھا جبکہ فنڈز ترقیاتی کاموں پر 17%خرچ کیا جاتا رہا۔ اسی طرح سابق 7 سالوں میں جنوبی پنجاب کے عوام پر صرف265 ملین روپے ہی خرچ ہوئے۔ جنوبی پنجاب کا مختص کیا جانے والا بجٹ جنوبی پنجاب کی تینوں ڈویژن میں خرچ ہوسکے گا۔
    سب سے اہم مسئلہ صحت اورتعلیم کا ہے‘جس میں صحت کے لحاظ سے ہیلتھ انشورنس کاپیکیج لایاگیاہے جس میں جنوبی پنجاب کے ہر شہری کی بلاتفریق انشورنس اور انہیں صحت کارڈ جاری کیا جائے گا‘جس کے ذریعے سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں علاج ممکن ہوسکے گا۔رواں سال ہیلتھ انشورنس پر کام شروع ہوچکا ہے۔ ابتدائی طورپر دو ڈویژن ساہیوال اور ڈیرہ غازیخان میں ہیلتھ انشورنس کارڈ کااجراء کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دوسری اہم ضرورت تعلیم ہے جس میں پنجاب کے 55ہزارسکول اَپ گریڈ کئے جائیں گے۔22ارب روپے کی لاگت سے رواں سال17ہزار پرائمری سکولوں کی اَپ گریڈیشن ہوگی۔جنوبی پنجاب میں گورنمنٹ نمائندگی ڈیمانڈ کے مطابق ہوسکے، ایڈمنسٹریشن میں جنوبی پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے33فیصدکوٹہ پبلک سروس کمیشن کے تحت مقرر کیا گیا ہے کیونکہ پنجاب میں 2لاکھ سے زائد سرکاری سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ اسی طرح ایڈمنسٹریشن سیٹ اَپ میں محکمہ مال کو اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ ملتان اور بہاول پور میں مقررکئے جارہے ہیں جن کیلئے سرکاری زمین مختص کرلی ہے۔ جس سے جنوبی پنجاب ایڈمنسٹریشن سیٹ اَپ میں پبلک سروس کمیشن کی نمائندگی بھی جنوبی پنجاب سے ہی منتخب کی جائے گی۔
    (کالم نگارسینئر صحافی ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.