Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم لیوی؛ جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مذاکرات ناکامی پرPTIمیںاختلافات کھل کر سامنے آگئے
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چاارٹ
    • مولانا کو سیاسی موقف رکھنے کا حق معدنیات پر بات قبل از وقت ہے: رانا ثنا
    • ملک کے مختلف شہروں میں گندم’ آٹے اور روٹی کی قیمت میں اضافہ
    • بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں: مراد علی شاہ
    • بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص علاج ناگزیر ہے: بلاول بھٹو
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل میجر شہید
    • ایکواڈور میں تبلیغ کے دوران صلیب گرنے سے پادری ہلاک
    • ماہر نجوم سامعہ خان خبریں ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ فر نٹ فٹ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • دسمبر میں کیا ہونیوالا ہے: سامعہ خان کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں
    • کراچی کو عوامی رائے کے بغیر سندھ کا حصہ بنایا گیا، نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں: خالد مقبول صدیقی
    • وقت بدل جائے گا، آج آپ کے پاس طاقت ہے، معلوم نہیں کل رہے یا نہیں:کامران مرتضیٰ
    • اب میں شادی کے قابل نہیں میری زندگی اہم ہے کومل عزیز
    • پاکستانی یو اے ای 4775 سعودیہ 738 بھارتی جیلوں میں قید 5297
    • وسیم اکرم کا بڑی عمر شیزا لانے کم عمر افراد کو اہم مشورہ
    • وفاق کیساتھ چلیں گے کسی کو پیسے کھانے نہیں دینگئے گورنر کنڈی
    • بجلی شعبہ کی گرد شی قرض میں 34 ارب کا اضافہ 1675 ارب ہو گیا
    • پاکستان اورانگلینڈ کا میچ آج کھیلا جائیگا
    • جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف اٹھا لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    علاقائی امن کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے: وزیراعظم عمران خان

    By Daily Khabrainستمبر 3, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیر سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی

    وزیراعظم عمران خان برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔

    اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سےمتعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے،میرا 16 اور 27 اگست کو برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطہ ہواتھا،برطانوی وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے افغانستان کی تازہ صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی جیسےبحران کےخطرات ہیں۔ افغانستان میں مربوط نظام حکومت کے حامی ہیں، افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں ہے، افغانستان میں عوامی حمایت پربننےوالی حکومت سے تعاون کریں گے، پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تعلقات کو سمجھنےکی ضرورت ہے۔ افغان معاملے پر کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں،برطانیہ اورپاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام آئے۔

    انہوں نے فیٹف کے معاملے پر پاکستان کے مثبت اقدامات سے بھی برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور برطانوی وزیرخارجہ کو فیٹف پر پاکستانی اقدامات کی حمایت کیلئے کہا۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیرمعاملے پر طے شدہ مؤقف رکھتے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پربرطانیہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔ شاہ محمود قریشی سے مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرناچاہتے ہیں، افغانستان سے برطانوی باشندوں کےانخلا میں معاونت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کوانسانی زندگی کے بچاؤ کیلئے30ملین پاؤنڈ فراہم کررہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے،افغان عوام کےمستقبل کے بارے میں یکساں خیالات رکھتے ہیں، افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھیں گے، افغانستان کے پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کی معاونت کریں گے۔ افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ،امید کرتے ہیں کہ طالبان افغانستان میں امن و استحکام لائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریڈلسٹ معاملے پر ڈاکٹر فیصل جلد برطانیہ میں ہیلتھ حکام سے ملاقات کریں گے۔ افغانستان میں طالبان سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا،افغانستان میں طالبان نے بعض مثبت اقدامات اٹھائے ہیں، ہم براہ راست طالبان کو فنڈنگ نہیں کریں گے،افغانستان کےعوام کیلئے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کےذریعے امداد فراہم کریں گے، امدادی ایجنسیز کے ذریعےافغان عوام کی امدادکیلئےسازگارماحول ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی تیز پیش قدمی سب کیلئے حیران کن تھی ، دنیا میں کوئی تصور نہیں کررہا تھا کہ حالات اتنی تیزی سے بدلیں گے۔ آج ہم اضافی امداد کی پہلی قسط جاری کریں گے،30ملین پاؤنڈزجان بچانے والی ادویات پر خرچ ہوں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.