تازہ تر ین

5595 ارب کی سرکاری زمین پر سیاسی لینڈ مافیا قابض

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل کیڈیسٹرل نقشہ سازی کے پہلے مرحلہ میں 5595 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی پرتجاوزات کی نشاندہی ہوئی ہے، مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے اب ہم لینڈ مافیاز اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم نے اتوارکو اپنے ٹویٹس میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پراحتجاج کی طرح جب ہم نے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز کیلئے پاکستان کی کیڈیسٹرل میپنگ کا آغاز کیاتو ہمیں شدید مزاحمت کاسامنا ہوا۔سرکاری اراضی کے سروے کے پہلے مرحلے کے نتائج سے اس مزاحمت کی وجوہات سامنے آ گئیں کہ سیاسی اشرافیہ لینڈ مافیا کےساتھ ملکر جنگلات سمیت بڑے سرکاری رقبے پر قابض تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اراضی کے سروے کے پہلے مرحلے کے نتائج میں جو ہوشربا حقائق ہمارے علم میں آئے انکے مطابق تین بڑے شہروں کی زمینوں سمیت لینڈ مافیا کے زیر قبضہ سرکاری اراضی کی مجموعی مالیت تقریبا 5595 ارب روپے ہے۔ اسی طرح جنگلات کے زیرِ قبضہ رقبے کی قیمت تقریبا 1869 ارب روپے ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا کے اس قبضے سے پاکستان کو جنگلات کے مناسب حجم کے حوالے سے درپیش موجودہ کمی میں مزید شدت پیدا ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے اب ہم ان لینڈ مافیاز اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے پرائم منسٹر ہا¶س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے میاں محمود الرشید کو بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس ضمن میں تمام انتظامات اور قانونی کارروائی مکمل کی جائے اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے،اس موقع پر میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی مزید برآں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے نمایاں خدوخال سے بھی آگاہ کیا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔اس کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے اور اس کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ کے م¶ثر نظام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے- ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انصاف صحت کارڈ اور احساس پروگرام کے متعلق تقریبات کے انعقاد کی بھی ہدایت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain