لاہور(حافظ نعیم سے )اسلام آباد کا سیاسی موسم ایک بار پھر گرم ،باپ بیٹا اہم مشن پر ،میاں شہباز شریف کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز کی راولپنڈی میں اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں،اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کے بعد شہباز شریف کی ایک مرتبہ پھر لندن جانے کی تیاریاں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اسلام آباد میں جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف کی راولپنڈی میں اہم سیاسی و غیر سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں حمزہ شہباز اس موقت اسلام آباد کی بجائے راوالپنڈی میں موجود ہیں جہاں وہ اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں ذرائع کا یہ کہنا کہ یہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ میزں شہباز شریف کے بعد پنجاب کے حوالے سے حمزہ شہبازسے مقتدر حلقوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے بلکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ا س موقع پر حکمران پی ٹی آئی ایک وفاقی وزیر کی بھی میاں حمزہ شہباز سے راوالپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے حمزہ شہباز سے اوربھی اہم غیر سیاسی اور مقتدرحلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ملاقاتوں کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے، ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی بھی اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ان ملاقاتوں کے بعد مڈ دسمبر میں لندن جانے کی بھی تیاریاں کررہے ہیں ،اور کوشش کررہے ہیں کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکل جائے وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے کے لئے لندن جانا چاہتے ہیں۔