تازہ تر ین

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ’جنگ‘ کی حیثیت رکھنے والی ایشز سیریز کے دلچسپ حقائق

انگلینڈ اور  آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیمیں ہر دو سال میں ایک بار کرکٹ کی تاریخ کے مشہور ترین ایونٹس میں سے ایک ‘دی ایشز ‘ سیریز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہیں جو دونوں ٹیموں کے درمیان ’جنگ‘ کی سی اہمیت رکھتی ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز  22-2021 سیریز  8 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے اور اس بار میزبانی آسٹریلیا کرے گا۔ آئیے اس تاریخی سیریز سے جڑے چند دلچسپ حقائق جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

 سیریز کا نام  ’ایشز‘  کب اور کیوں  رکھا گیا؟

’دی ایشز ‘ کی اصطلاح کی ابتداء اصل میں ایک برطانوی اخبار ‘دی اسپورٹنگ ٹائمز ‘ میں شائع ہونے والی ایک طنزیہ تحریر ست ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے اپنے 1882 کے دورے میں اوول کے میدان میں انگلینڈ کو شکست دی تو لندن کے اخبار ’دی اسپورٹنگ ٹائمز‘ نے انگلینڈ کی ہار پر ’انتقال پرملال‘  کی طرح کی ایک طنزیہ تحریر میں لکھا کہ ‘انگلینڈ کرکٹ کی موت  ہوگئی ہے اور  اب اس کی راکھ (Ashes) کو آسٹریلیا لے جایا جائے گا’ جس کے بعد انگلینڈ کے کپتان ا یو بلغ(Ivo Bligh) نے دعویٰ کیا کہ  ہم  اگلے دورہ آسٹریلیا میں یہ ایشز  واپس لائیں گے۔

دی ایشز کی اصطلاح کی ابتدا اصل میں ایک برطانوی اخبار دی اسپورٹنگ ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک طنزیہ تحریر میں ہوئی ۔ —فوٹو:دی اسپورٹنگ ٹائم فائل

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain