تازہ تر ین

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے  میزبان یو اے ای  کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح  کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان قاسم اکرم کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔

حسیب اللہ خان 39 جبکہ احمد خان برق رفتار ناقابل شکست 34 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

 

یو اے ای کی جان ب سے ایان افضل خان نے 3 ، نیلانس کیسوانی نے 2 جبکہ علی نصیر، دھرو پراشراور جش گیانانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

220 رنز کے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم پاکستان کی شاندار بالنگ کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 198 رنز  ہی بناسکی۔

یواے ای کی جانب سے کائے اسمتھ اور ایان افضل خان 38،38 جبکہ کپتان علی شان شرفو35  رنز نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان قاسم اکرم نے 3 جبکہ معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد ذیشان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو  جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain